November 16, 2026

*ٹریفک وارڈن پر تشدد کا واقعہ/سی ٹی او لاھور کا نوٹس، وارڈن پر تشدد کرنے والوں کے خلاف پرچہ درج کرنے کا حکم تین افراد گرفتار*

20250627_205841

*ٹریفک وارڈن پر تشدد کا واقعہ/سی ٹی او لاھور کا نوٹس، وارڈن پر تشدد کرنے والوں کے خلاف پرچہ درج کرنے کا حکم تین افراد گرفتار*

مزنگ کے علاقہ میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن نے فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر گاڑی کو روکا۔

کار سوار وکلاء اور ساتھی نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی اور مزید ساتھیوں کو بلا کر وارڈن کو مارنا پیتنا شروع کر دیا۔

وکلاء اور ساتھیوں کے تشدد سے ٹریفک وارڈن کا دانت ٹوٹ گیا اور وردی بھی پھٹ گئی۔

قریب کھڑے راہگیروں نے واقعہ کی ویڈیو بنا لی جس میں وکلاء اور ساتھیوں کو ٹریفک وارڈن پر تشدد کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ھے۔

سی ٹی او لاھور نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ھوئے قصورواران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

تشدد کرنے والے وکلاء کے تین ساتھیوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ھے۔

میری فورس کا ہر ایک جوان میرے لئے اہمیت کا حامل ھے کار سرکار میں مداخلت اور وارڈنز پر تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، قانونی کارروائی ھوگی۔ سی ٹی او لاھور