November 17, 2026

سید شباب حیسن زیدی نے کہامحرم الحرام کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے تمام اہل اسلام سے اپیل کی ہے کہ محرم الحرام میں وحدت اتحاد رواداری کا ثبوت دیں ، آئین پاکستان کے مطابق

IMG-20250627-WA0190

سید شباب حیسن زیدی نے کہامحرم الحرام کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے تمام اہل اسلام سے اپیل کی ہے کہ محرم الحرام میں وحدت اتحاد رواداری کا ثبوت دیں ، آئین پاکستان کے مطابق پاکستان میں بسنے والے تمام افراد کے بنیادی حقوق اور مذہبی مسالک کا احترام ہم سب کی ذمہ داری ہے ، حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی ہمارے لیے راہ ہدایت ہے آپ نے حق کی خاطر جان کی قربانی دے دی مگر باطل سے سمجھوتا نہیں کیا ، حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو مقصد حیات بناتے ہوئے ظلم کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے ، ہم تعلیمات حضرت امام حسین علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں ، حضرت بابا جی غلام مصطفے سلطانی و برادران نے کہا کہ محرم الحرام امن بھائی چارہ کی فضاء کو فروغ دیتے ہوئے اپنا فرض ادا کریں ملک و قوم کونفرت ، تعصب اور فرقہ واریت سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، آج کل سوشل میڈیا ، واٹس ایپ گروپس و دیگر سماجی پلیٹ فارمز پر کچھ شرپسند عناصر منصوبہ بندی کے تحت وطن عزیز میں فرقہ وارانہ فسادات کے لیے سرگرم ہو جاتے ہیں ایسے عناصر کی ناکامی کے لیے ان کی کسی بھی تحریر پوسٹ کو لائک یا کمنٹ نہیں کرنا چاہیے ، اگر آپ ایسا کوئی واقعہ دیکھے تو قانون کو ہاتھ میں لینے کی بجائے مقامی پولیس یا متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں تاکہ ان کو سزا مل سکے اور ملک کا امن و امان قائم رہ سکے ، انتظامیہ اور عوام الناس کے ساتھ امن و امان کی بحالی کے لیے شانہ بشانہ تعاون کریں