November 17, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی پروگرامز پر بریفنگ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اجلاس

20250626_212224

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی پروگرامز پر بریفنگ
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اجلاس

بہاولنگر ()
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں اور عوامی فلاحی منصوبوں پر عملدرآمد کے جائزے کے لیے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور ضلع بھر میں جاری اور نئی ترقیاتی اسکیموں، بالخصوص 2024-25 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ہونے والے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کاموں کو معیاری، شفاف اور بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جیسے صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، تعلیم و صحت کی سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے مختلف سکیموں کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں جا کر خود نگرانی کریں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عام شہری تک پہنچ سکیں۔