ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی نائب صدر اور انفارمیشن سیکریٹری سٹی ہارون آباد کے پارٹی کی اعلی قیادت سے مطالبات ہارون آباد سٹی نائب
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی نائب صدر اور انفارمیشن سیکریٹری سٹی ہارون آباد کے پارٹی کی اعلی قیادت سے مطالبات ہارون آباد سٹی نائب صدر جمیل جیالا اور انفارمیشن سیکریٹری سٹی سید رضا حیدر شاہ -قربان گجر-اشفاق مغل-شفقت شاہ اور دیگران نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہارون آباد میں پارٹی کی تنظیم نو کی جائے اور قابل-محنتی اور پڑھے لکھے جوانوں کو شمولیت کا موقع دیا جائے۔تاکہ آنے والے دنوں میں بلاول بھٹو کی قیادت میں نئے لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا جائے۔تاکہ آنے والے وقتوں میں جنوبی پنجاب محرومیوں اور سابقہ قیادت کی سیاست میں عدم دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے جرات مندانہ فیصلے کیے جائیں۔
اس موقع پر سید رضا حیدر ۔جمیل جیالہ۔اورسید شفقت شاہ نے ہارون آباد کی سابقہ قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا۔اور کہا کہ پارٹی کی سینئر قیادت ذمہ دارانہ فیصلے کرے اور نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی اورنئے لوگوں کو موقع دیا جائے اور انکی حوصلہ افزائی کی جائے۔تنویر حسین کرائم رپورٹر الیون نیوز بہاولنگر