سکر (رپورٹ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) عدالتی حکم پر محکمہ فاریسٹ کی زمینوں سے قبضے ختم کرانے کے لیے کیے گئے آپریشن۔ قبضہ کرنے والوں کی جانب سے رینج فارسٹ آفیسر
سکر (رپورٹ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) عدالتی حکم پر محکمہ فاریسٹ کی زمینوں سے قبضے ختم کرانے کے لیے کیے گئے آپریشن۔ قبضہ کرنے والوں کی جانب سے رینج فارسٹ آفیسر شہزادو سروہی اور فاریسٹر لیاقت چاچڑ پر براہ راست تھانے پرلوٹ مار کی جعلی ایف آئی آر درج کرانے کا انکشاف۔ ایف آئی آر میں نامزد ذیلی محکمہ کے افسران اور ملازمین نے معزز عدالت سمیت متعلقہ حکام سے دائر جعلی مقدمہ ختم کرنے سمیت ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس ضمن میں رینج افسر شہزادو سروہی اورفاریسٹر لیاقت علی چاچڑ کا کہنا ہے کہ پنوعاقل کے کچہ میں محکمہ جنگلات میں ڈیوٹی کے دوران ذیلی محکمہ کی زمینوں کے جعلی کھاتے بنا کر قبضہ کرنے والے چاچڑ اور کلوڑ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی کرتے ہوئے قبضے خالی کروائے تھے جیسا کہ ہماری پوسٹنگ روہڑی میں کردی گٸی تو قبضہ کرنے والے منصور ولد خیر محمد کلوڑ نے 20 جون 2025 کو سدھوجا تہانہ میں 18 ہزار اور موبائل فونز چہیننے کا کا مقدمہ دائر کرایا ہے جو کہ سرکاری زمینوں کو واہگزار کرانے کے عمل میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔محکمہ جنگلات سکھر کے ڈویزنل افسر ذیاد اللہ لغاری نے چیف جسٹس آف سندہ ہاٸی کورٹ۔ حکومت سندھ۔سیشن جج۔ایڈشنل سیشن جج سکھر روہڑی۔ایس ایس پی سکھر اور دیگر سرکاری حکام سے اپیل کی ہے کہ فارسٹ ملازمین پر مبینہ چوری کا مقدمہ ختم کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے فاریسٹ افسران اور عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے سرکاری زمینیں قبضہ خوروں سے خالی کروائیں۔