سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سول ڈیفنس سکھر نے پرائیویٹ کمپنیوں اور فیکٹریوں میں بھی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد شروع کر دیا۔ سول ڈیفنس سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے پاکستان بیوریجز
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سول ڈیفنس سکھر نے پرائیویٹ کمپنیوں اور فیکٹریوں میں بھی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد شروع کر دیا۔ سول ڈیفنس سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے پاکستان بیوریجز کمپنی سکھر کے 30 ملازمین کو فائیر فائٹنگ اور ریسکیو کی بنیادی تربیت دی۔اس موقع کرنل ( ر ) عبد القیوم اور کرنل ( ر ) شوکت نے کہا کہ ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنا ہر پاکستانی کے لئے ضروری ہے اور اس طرح کے تربیتی ورکشاپس ہر ادارے کے لئے لازمی ہیں اس موقع پر ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ سول ڈیفنس اپنے سلوگن بچاؤ ذرا بچ کے پر عمل پیرا ہو کر بغیر کسی ذاتی مفادات کے اللہ تعالیٰ کی رضا اور وطن عزیز پاکستان کے مفادات کے لئے ریسکیو فائیر فائٹنگ اور فرسٹ ایڈ کی تربیت ہر پاکستانی کو دینے کے لئے سرگرم عمل ہے تاکہ ہر شھری ایک ذمہ دار شھری بن سکے مخلوق خدا کی خدمت کاجذبہ بڑا عظیم ہوتا ہے جس سے ایک سکون اور خوشی ملتی ہے.اس موقع پر منظور حسین،سفیان احمد،سول کے پوسٹ وارڈنز آغا اکرم درانی،حاجی ریاض کھوکھر،شیخ محمد عدنان،امتیاز بھٹو،ادریس کھوسو بھی شریک تھے