November 17, 2026

وہاڑی تحصیلدار وہاڑی منظورالحق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت ریونیو سے متعلقہ سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل

IMG-20250626-WA0196

وہاڑی تحصیلدار وہاڑی منظورالحق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت ریونیو سے متعلقہ سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں میرے آفس کے دروازے ہر خاص وعام کیلئے کھلے ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں میرے ساتھ رابطہ کریں انشاء اللہ ہر شکایت کا ازالہ کیا جائے گا یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔ تحصیلدار منظورالحق نے سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کئے اور اپنے ماتحت عملہ کو ہدایت کی کہا کہ عوام کے انتقالات،رجسٹری، فرد کا اجراء اور دیگر ریونیو سے متعلقہ مسائل کو بروقت حل کریں اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی