November 17, 2026

وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل کے ہمراہ محرم کے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا

20250623_215246

وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل کے ہمراہ محرم کے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا انہوں نے دانیوال ٹاؤن ، قائد اعظم چوک، کلب روڈ ، کار خانہ بازار ، گول چوک ، ریل بازار ، غلہ منڈی روٹس کا جائزہ لیا اور مرکزی امام بارہ گاہ سفارت زینبیہ اور قصر ابو طالب بار گاہ میں منتظمین، لائسنسداران سے ملاقات بھی کی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈی پی او وہاڑی نے امام بارگاہوں،مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے سہولیات اور سیکیورٹی امور پرتبادلہ خیال کیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی منتظمین اور لائسنس داران سے خصوصی ملاقات کی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محرم الحرام میں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں روٹس کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے جلوسوں کے روٹس پر تعمیراتی میٹریل ہرگز نہیں ہونا چاہیے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بجلی ، پی ٹی سی ایل اور کیبل کی تاروں کو اونچا کیا جائے محرم کے جلسوں کے روٹس پر پیچ ورک، روشنی، پارکنگ،ریسکیو 1122 ،کلینک آن ویل کی سہولیات فراہم کی جائیں گی گٹروں کو ڈھکن لگائے جائیں اور روٹس سے تجاوزات کو ختم کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی سکریننگ اور سکیننگ کو یقینی بنایا جائے گا مجالس اور جلوسوں میں داخل ہونے والے افراد کی فزیکل، واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر تلاشی لی جائے گی تمام جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں سخت مانیٹرنگ ہو گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے جامع پلان تیار ہے محرم الحرام میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے پولیس افسران اور نوجوان اہلکار مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے امام بارگاہوں کے متولی،مجالس اور جلوسوں کے منتظمین نے محرم الحرام کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جاری کاوشوں کو سراہا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل /اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد، ایم ایس ڈی ایچ او ہسپتال ڈاکٹر احمد فراز ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم ، ایس ڈی پی او رضوان خان ، ڈی ایس پی ٹریفک ظفر القدوس، ڈسٹرکٹ منیجر ایم ڈبلیو ایم سی ارسلان حمید ، ممبران ضلعی امن کمیٹی علامہ غلام قنبر عسکری ، مولانا حبیب الرحمن ضیاء ، شیخ لیاقت علی ، طاہر شریف گجر، راؤ خلیل احمد، میاں ساجد آصف اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے