انتخاب،،، فوزیہ ممتاز رانجھا
انتخاب،،، فوزیہ ممتاز رانجھا
*فرض کیجئے آپ چائے کا کپ ہاتھ میں لئے کھڑے ہیں اور کوئی آپ کو دھکا دے دیتا ہے–*
*تو کیا ہوتا ہے—؟*
*آپ کے کپ سے چائے چھلک جاتی ہے۔*
*اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کے کپ سے چائے کیوں چھلکی تو آپ کا جواب ہوگا کیونکہ فلاں نے مجھے دھکا دیا-*
*غلط جواب …*
*درست جواب یہ ہے کہ آپ کے کپ میں چائے تھی اسی لئے چھلکی۔*
*آپ کے کپ سے وہی چھلکے گا جو اس میں ہے*
*اسی طرح جب زندگی میں ہمیں دھکے لگتے ہیں لوگوں کے رویوں سے تو اس وقت ہماری اصلیت ہی چھلکتی ہے۔*
*ہمارا اصل اس وقت تک سامنے نہیں آتا جب تک ہمیں دھکا نہ لگے-*
*تو دیکھنا یہ ہے کہ جب ہمیں دھکا لگا تو کیاچھلکا–؟*
*صبر- خاموشی- شکرگزاری-*
*رواداری- سکون- انسانیت- وقار-*
*یا غصہ- کڑواہٹ- جنون- حسد- نفرت- حقارت-*
*چن لیجئے کہ ہمیں اپنے کردار کو کس چیز سے بھرنا ہے–؟*
*فیصلہ ہمارے اختیار میں ہے-*
*تھوڑا نہیں پورا سوچیۓ–*