*ہمارا تعلیمی نظام کیسا ہو* جمعرات 26 جون 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*ہمارا تعلیمی نظام کیسا ہو*
جمعرات 26 جون 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
آپ حیران ہوں گے میٹرک کلاس کا پہلا امتحان برصغیر پاک و ہند 1858ء میں ہوا۔
اور برطانوی حکومت نے یہ طے کیا کہ برصغیر کے لوگ ہماری عقل سے آدھے ہوتے ہیں
اس لیے ہمارے پاس “پاسنگ مارکس” % 65 ہیں تو برصغیر والوں کے لیے %5۔32 ہونے چاہئیں۔
دو سال بعد 1860ء میں اساتذہ کی آسانی کے لیے پاسنگ مارکس % 33 کر دیے گئے
اور ہم 2025 میں بھی %40 نمبروں سے اپنے بچوں کی ذہانت کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔
جاپان کی مثال لے لیں تیسری جماعت تک بچوں کو ایک ہی مضمون سکھایا جاتا ہے
اور وہ “اخلاق و آداب” ہے۔
حضرت علیؓ نے فرمایا:
“جس میں ادب نہیں اس میں دین نہیں۔
مجھے نہیں معلوم کہ جاپان والے حضرت علیؓ کو کیسے جانتے ہیں اور ہمیں ابھی تک ان کی یہ بات معلوم کیوں نہ ہو سکی۔
بہر حال، اس پر عمل کی ذمہ داری فی الحال جاپان والوں نے لی ہوئی ہے۔
ہمارے ایک دوست جاپان گئے اور ایئر پورٹ پر پہنچ کر انہوں نے اپنا تعارف کروایا کہ وہ ایک استاد ہیں اور پھر ان کو لگا کہ شاید وہ جاپان کے وزیر اعظم ہیں۔
یہ ہے قوموں کی ترقی اور عروج و زوال کا راز…
اشفاق احمد صاحب کو ایک دفعہ اٹلی میں عدالت جانا پڑا اور انہوں نے بھی اپنا تعارف کروایا کہ میں استاد ہوں وہ لکھتے ہیں کہ جج سمیت کورٹ میں موجود تمام لوگ اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے…
THE TEACHER IN THE COURT
اس دن مجھے معلوم ہوا کہ قوموں کی عزت کا راز استادوں کی عزت میں ہے…
آپ یقین کریں استادوں کو عزت وہی قوم دیتی ہے جو تعلیم کو عزت دیتی ہے اور اپنی آنے والی نسلوں سے پیار کرتی ہے۔
جاپان میں معاشرتی علوم ” پڑھائی نہیں جاتی ہے..
کیونکہ یہ سکھانے کی چیز ہے اور وہ اپنی نسلوں کو بہت خوبی کے ساتھ معاشرت سکھا رہے ہیں۔
جاپان کے اسکولوں میں صفائی ستھرائی کے لیے بچے اور اساتذہ خود ہی اہتمام کرتے ہیں…
صبح آٹھ بجے اسکول آنے کے بعد سے 10 بجے تک پورا اسکول بچوں اور اساتذہ سمیت صفائی میں مشغول رہتا ہے۔
دوسری طرف آپ ہمارا تعلیمی نظام ملاحظہ کریں.
جو صرف نقل اور چھپائی پر مشتمل ہے.
ہمارے بچے ” پبلشرز ” بن چکے ہیں۔
آپ تماشہ دیکھیں جو کتاب میں لکھا ہوتا ہے
اساتذہ اسی کو بورڈ پر نقل کرتے ہیں..
بچے دوبارہ اسی کو کاپی پر چھاپ دیتے ہیں،
اساتذہ اسی نقل شدہ اور چھپے ہوئے مواد کو امتحان میں دیتے ہیں…
خود ہی اہم سوالوں پر نشانات لگواتے ہیں اور خود ہی پیپر بناتے ہیں اور خود ہی اس کو چیک کر کے خود نمبر بھی دے دیتے ہیں…
بچے کے پاس یا فیل ہونے کا فیصلہ بھی خود ہی صادر کر دیتے ہیں اور ماں باپ اس نتیجے پر تالیاں بجا بجا کر بچوں کے ذہین اور قابل ہونے کے گن گاتے رہتے ہیں….
جن کے بچے فیل ہو جاتے ہیں وہ اس نتیجے پر افسوس کرتے رہتے ہیں اور اپنے بچے کو “کوڑھ مغز” اور “کند ذہن” کا طعنہ دیتے رہتے ہیں۔
آپ ایمانداری سے بتائیں اس سب کام میں بچے نے کیا سیکھا…
سوائے نقل کرنے اور چھاپنے کے؟
ہم 13، 14 سال تک بچوں کو قطار میں کھڑا کر کر کے اسمبلی کرواتے ہیں اور وہ اسکول سے فارغ ہوتے ہی قطار کو توڑ کر اپنا کام کرواتے ہیں،
جو جتنے بڑے اسکول سے پڑھا ہوتا ہے قطار کو روندتے ہوئے سب سے پہلے اپنا کام کروانے کا ہنر جانتا ہے ۔
ہم پہلی سے لے کر اور دسویں تک اپنے بچوں کو سوشل اسٹڈیز پڑھاتے ہیں اور معاشرے میں جو کچھ ہو رہا ہے
وہ یہ بتانے اور سمجھانے کے لیے کافی ہے کہ ہم نے کتنا سوشل ہونا سیکھا ہے
اسکول میں سارا وقت سائنس “رٹتے” گزرتا ہے اور آپ کو پورے ملک میں کوئی “سائنس دان” نامی چیز نظر نہیں آئے گی….
کیونکہ بدقسمتی سے سائنس “سیکھنے” کی اور خود تجربہ کرنے کی چیز ہے اور ہم اسے بھی “رٹّا” لگواتے ہیں۔
ہمارا خیال ہے کہ اسکولز کے پرنسپل صاحبان اور ذمہ دار اساتذہ اکرام سر جوڑ کر بیٹھیں…
اس “گلے سڑے” اور “بوسیدہ” نظام تعلیم کو اٹھا کر پھینکیں،
بچوں کو “طوطا” بنانے کے بجائے “قابل” اور پریکٹیکل بنانے کے بارے میں سوچیں۔
*ہمارے تعلیمی اداروں کے عمومی پروڈکٹس*
پروفیشنل ادارے اپنے بہترین پروڈکٹ ڈاکٹر، انجینیئر، سائینسدان، وکیل، جج ڈیموکریٹس اور اسٹیبلشمنٹ کے لوگ بڑی تعداد میں پیدا تو کر رہے ہیں مگر وطن عزیز میں انکی اتنی کھپت نہیں جس کا نتیجہ بیروزگاری میں روز بروز اضافہ اور اس کمر توڑ بیروزگاری کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوانوں میں دہشتگردی اور مجرمانہ پیشے جنم لے رہے ہیں اور معاشرہ ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہو رہا ہے۔
گورنمنٹ بینظیر سپورٹس پروگرام سے پرماننٹ بھکاری اور مقروض پیدا کر رہے ہیں دیگر ہمارے تعلیمی ادارے زیادہ تر کلرک اور اسسٹنٹ پیدا کر رہے ہیں جو مارکیٹ میں آکر رشوت کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔
حکومتی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے جس کا نتیجہ بیروزگاری میں مسلسل اضافہ اور سکلڈ مین پاور بے روزگار اور ٹھیلیاں لگانے پر مجبور نظر آتے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت نئی انڈسٹری لگائے اور اپنی مین پاور کی لوکل مارکیٹ میں کھپت بڑھائے۔
دیگر یہ کہ وطن عزیز اپنی سکلڈ مین پاور کو دیگر ممالک بھجوانے کا بندوبست کرے۔
*آخری بے بس طبقہ*
دینی مدارس کے لوگ بھوک سے نڈھال فقط چندے صدقات و خیرات پر چل رہے ہیں اور مساجد آباد کر رہے ہیں اور جنت کما رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ان مدارس کو بھی قطیر فنڈز تفویز کرے اور پولیٹیکنیکل کی طرز پر ہنرمند علماء پیدا کرے جو معاشرے میں خود کفیل ہوں اور وطن عزیز میں امام بخاری، امام مالک، امام ابو حنیفہ اور امام غزالی جیسے غالی جلیل القدر ہستیاں پیدا کریں جس سے نہ کہ دینداری بے مثال ہو اور فقیدالمثال علماء حق پیدا ہونگے۔ جو امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ، امام ابو یوسف رحمہ اللہ، امام محمد، امام مالک اور امام شافی رحمہ اللہ کی طرح اچھے علماء اور کامیاب کاروباری شخصیات پیدا کریں۔
مذید برآں علماء اکرام اور مدارس دینیہ کے طلبا بھی دین کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرکے معاشرے کے فعال ممبر بنیں اور اور باعزت روزگار اختیار کریں۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالی کا قول ہے کہ سخت نفرت ہے مجھے ان لوگوں سے جو دین کا نام لے کر معاشرے پر بوجھ بنے بیٹھے ہیں( دیکھیئے *الفاروق* از مولانا شبلی نعمانی رحم اللہ)۔
اللہ تعالی ہمارا حامی و ناصر ہو اور دین کی سر بلندی کے لئے ہمیں قبول فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
وما علینا الا البلاغ المبین
Please visit us at www.nazirmalik. com
ہمارا تعلیمی نظام کیسا ہو