November 16, 2026

سرگودھا…(ملک شاہنواز جالپ دعاآن لائن نیوز چینل سے )سرگودھا پریس کلب کا اہم اجلاس، صحافی کالونی کے قیام کا باضابطہ اعلان جلد متوقع

IMG-20250625-WA0267

سرگودھا…(ملک شاہنواز جالپ دعاآن لائن نیوز چینل سے )سرگودھا پریس کلب کا اہم اجلاس، صحافی کالونی کے قیام کا باضابطہ اعلان جلد متوقع
25 لاکھ روپے کی روکی گئی گرانٹ پر انکوائری کمیٹی تشکیل، 30 دن میں رپورٹ طلب
سوشل میڈیا پر کلب عہدیداران کی تضحیک پر مکمل پابندی، تادیبی کارروائی کا اعلان
رکنیت سازی جلد آئینی طریقہ کار کے تحت شروع ہوگی، کوئی مستحق صحافی محروم نہیں رہے گا
سرگودھا پریس کلب کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری کی زیر صدارت کامن روم میں منعقد ہوا، جس میں متعدّد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان ودیگر عہدیداران و اراکین نے شرکت کی.اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد صدر کلب نے ابتدائی کلمات میں کلب کی مجموعی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں پیش کی گئی فنانس رپورٹ میں مالی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کلب کے لیے ایک بڑی گرانٹ جلد ملنے کی خوشخبری بھی سنائی گئی،جس سے ادارے کی کارکردگی اور انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری لائی جائے گی۔سب سے اہم پیش رفت صحافی کالونی کے قیام سے متعلق تھی۔صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری اورجنرل سیکرٹری شیخ رضوان نے اعلان کیا کہ صحافی کالونی کے لیے حکومتی منظوری کا عمل آخری مراحل میں ہے اور جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے، جس سے ہر مستحق صحافی کو چھت میسر آئے گی۔ اس اہم منصوبے میں ندیم خان، شہزاد شیرازی، سیف خان اور شیخ رضوان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں گزشتہ برس 25 لاکھ روپے کی روکی گئی گرانٹ پر انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی، جس میں راناعارف۔رانا افضل ، اور تصور ملیانہ شامل ہوں گے۔ کمیٹی کو 30 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں چوہدری عبدالوہاب کی ممبرشپ بحالی کی توثیق روکتے ہوئے واضح کیا گیا کہ ممبرشپ کے لیے مثبت رویہ اورصحافتی ادارہ جاتی وابستگی کا اظہار لازم تھاجووہ ممکن نہ بناسکے جبکہ عدالتی فیصلہ بھی ان کی بحالی میں رکاوٹ ہے۔نئی رکنیت سازی کا عمل جلد آئینی تقاضوں کے مطابق شروع کیا جائے گا اور کوئی کارکن صحافی ممبرشپ سے محروم نہیں رہے گا۔صدر پریس کلب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد ہی کلب کی تزئین و آرائش کا آغاز ہوگا، تاکہ اسے پاکستان کے بہترین پریس کلبوں کی صف میں شامل کیا جا سکے۔ ممبران کی فلاح و بہبود، سالانہ ڈنر، سپورٹس اور میوزیکل ایونٹس کے انعقاد، اور یومِ آزادی پر بھرپور تقریب کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں سوشل میڈیا پرممبران وعہدیداران کلب کی تضحیک و توہین کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئےاس قبیح عمل پر مکمل پابندی لگادی گئی ایساکرنے والے کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ارکان نے صدر عبدالحنان چوہدری اور جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں پریس کلب مزید ترقی کرے گا.اجلاس کے اختتام پر تمام اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔