بیو رو چیف میلسی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل کے ہمراہ میلسی میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ
بیو رو چیف میلسی
ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل کے ہمراہ میلسی میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے اہل تشیع مکاتب فکر کے اکابرین سے خصوصی ملاقات کی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈی پی او محمد افضل نے امام بارگاہوں،مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے سہولیات اور سیکیورٹی امور پر بات چیت بھی کی ہے
وی او
ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈی پی او محمد افضل کو سرکلر روڈ، تھانہ بازار ، صدر بازار ، فدا چونگی پر انتظامات اور سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ افسران کو پیچ ورک اور گٹروں کو ڈھکن لگانے کی ہدایت کی اور ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ضلعی انتظامیہ محرم الحرام میں بہترین انتظامات و سیکیورٹی یقینی بنائے گی محرم الحرام میں بہترین انتظامات اور سیکیورٹی کے حوالے سے تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے قانون نافذ کرنیوالے ادارے بہترین کوارڈینیشن سے کام کررہے ہیں مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی سکریننگ اور سکیننگ کو یقینی بنایا جائے گی مجالس اور جلوسوں میں داخل ہونے والے افراد کی فزیکل، واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر تلاشی لی جائے گی کسی بھی شخص کو امن و امان میں خلل نہیں ڈالنے دیا جائے گا محرم الحرام میں مقررکردہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائی جائے گی سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی بینرز اور پوسٹر آویزاں کرنے پر پابندی ہے محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں وال چاکنگ،ڈرون اڑانے پر بھی پابندی ہوگی ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول فعال رہیں گے تمام جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں سخت مانیٹرنگ ہو گی جلوسوں کے راستوں پر صفائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے محرم کے جلوس اور مجالس کے لئے یکساں طرز پر سبیلیں لگنی چاہئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عزاداروں کو ہیٹ سٹروکس سے بچانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے گرمی اور حبس سے بچاؤکے لئے جلوس کے آگے پانی کاچھڑ کاؤ کیا جائے گا محرم الحرام کے جلسوں کے ساتھ ریسکیو 1122 اور کلینک آن ویل ساتھ رہیں گے محرم الحرام کے دوران ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے محکمہ پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے جلسوں اور مجالس میں سیکورٹی کے لئے لوہے کے پائپ نصب کیے جائیں گے پولیس افسران اور نوجوان اہلکار مجالس کی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے جلوسوں کے ہمراہ بھی پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی پر امور ہوں گے محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈی پی او محمد افضل نے دربار امام شاہ بخاری سے شروع ہونے والے محرم الحرام کے جلوس کے مکمل روٹ دربار نتھے شاہ تک اختتام کے مقام کا وزٹ کیا امام بارگاہوں کے متولی،مجالس اور جلوسوں کے منتظمین نے محرم الحرام کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جاری کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم، سی او بلدیہ میلسی ، ممبران امن کمیٹی، معززین شہر اور دیگر افسران بھی موجود تھے