ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں چیف منسٹر وہیکلز کلینک کا افتتاح
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں چیف منسٹر وہیکلز کلینک کا افتتاح
ہارون آباد: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں چیف منسٹر وہیکلز کلینک کا افتتاح ایک پروقار تقریب میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی انجمن فلاح مریضان کے سرپرست اور وائیٹل گروپ کے روح رواں حاجی سعید احمد تھے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ہیلتھ بہاولنگر، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد جلیل الرحمن، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انور سکھیرا، مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات سعود فاروق چغتائی اور ممتاز سماجی رہنما زاہد رشید قاضی ہارون الرشید ریاض خلجی ڈاکٹر عمر اسجد رؤف عمران ساجد شاہ محمد شہباز احمد ملک اکرم جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد انجمن فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد عدنان چوہدری سجاد خان فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی زاہد حسین انجم ڈاکٹر عارف رضا ملک ڈاکٹر ذوالفقار قریشی ظفر ناگرا ایم آصف قمر حافظ ثاقب سمیت دیگر دوست بھی موجود تھے۔مہمانانِ گرامی نے فیتہ کاٹ کر کلینک کا افتتاح کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ کلینک کا قیام عوامی سہولت کے پیش نظر ایک اہم قدم قرار دیا گیا ہے جو گاڑیوں کے ذریعے مریضوں کی فوری ترسیل اور طبی سہولیات کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔
–