ایران کی جنگ بندی کے سخت شرائط
ایران کی جنگ بندی کے سخت شرائط
ایران کی جنگ بندی کے شرائط اتنا سخت اور صہیونیوں کے لیے اتنا ناقابلِ قبول ہیں کہ یہ جنگ جلد ختم ہوتی نظر نہیں آتی۔ یہ شرائط، جن میں غزہ سے صہیونی افواج کا انخلاء، غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنا، اس کی تعمیرِ نو، لبنان سے انخلا، اور سب سے بڑھ کر ایران اور امریکہ کے درمیان باقی مسائل کا حل شامل ہے، نیتن یاہو کی سیاسی عمر تو کیا، خود صہیونی ریاست کے زوال کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
جلد ہی قطر (دوحہ) میں ہونے والی خفیہ مذاکرات کے حقائق بھی سامنے آجائیں گے، اور سب کو پتہ چل جائے گا کہ کیسے امریکہ اور صہیونی ریاست نے ایک جنگ چھیڑی، مگر اپنے مقاصد حاصل کیے بغیر ہی اسے ختم کرنے پر مجبور ہوگئے۔
بلا شبہ ایران کے گذشتہ رات قطر میں امریکی اڈے پر حملے نے امریکی نقطہ نظر کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اگر جنگ اسی شکل میں ختم ہوتی ہے، اور وہ دشمن جس نے اس کے لیے 10 سال تک منصوبہ بندی کی تھی، صرف 13 دن بعد ہی اسے جاری نہ رکھ سکا، تو یہ صہیونیوں کے لیے ایک بڑی شکست ہوگی۔