گوادر کے ساحل سے چند کلومیٹر دور خیمہ بستی پر خفیہ آپریشن ہوا تو سیکورٹی اہلکار حیران رہ گئے۔ ریت سے اٹی جھونپڑیوں کے نیچے پلاسٹک شیٹ میں لپٹی اسرائیلی فائبر آپٹک کیبل کے کٹ
گوادر کے ساحل سے چند کلومیٹر دور خیمہ بستی پر خفیہ آپریشن ہوا تو سیکورٹی اہلکار حیران رہ گئے۔ ریت سے اٹی جھونپڑیوں کے نیچے پلاسٹک شیٹ میں لپٹی اسرائیلی فائبر آپٹک کیبل کے کٹ پیس پڑے تھے۔ کاغذی لیبل سے پتا چلا کہ یہ وہی ملٹری گریڈ کیبل ہے جسے اسرائیلی دفاعی ادارے دور دراز آپریشنز کے لیے استعمال کرتے ہیں
تحقیقات نے جلد ثابت کیا کہ کیبل محض کباڑ نہیں تھی
اسے زیر زمین بچھا کر ساحلی چٹانوں تک ایک خفیہ لنک بنانے کی تیاری تھی۔یہ لنک سیٹیلائٹ کے بجائے براہ راست فائبر پر ڈیٹا بھیجتا تاکہ کسی ملکی انٹرسیپٹ میں پکڑا نہ جا سکے۔خیمہ بستی میں موجود چند نوجوان خود کو ماہی گیر بتاتے رہے۔لیکن ان کے پاس ایسے لیزر کٹر اور فیوژن اسپلسر نکلے جو صرف پیشہ ور ٹیلی کام ٹیمیں استعمال کرتی ہیں۔سامان کے ساتھ ایک جی پی ایس ماڈیول بھی ملا جس میں بھارت کی گجرات کوسٹ تک راستے محفوظ تھے۔چھاپے کے دوران بی وائی سی کا مقامی کوآرڈی نیٹر اچانک غائب ہو گیا
پڑوسی خالی خیمے سے اس کے لیپ ٹاپ اور دو پاسپورٹ ملے
ایک پاکستانی اور دوسرا نیپال کا جس پر نئی دہلی کا ویزہ لگا تھا
لیپ ٹاپ کی میموری سے موساد کی انکرپٹڈ چیٹ فائلیں اور را کے لوگو کے ساتھ پروجیکٹ فولڈر برآمد ہوا
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اس شخص کے پاس اکثر دبئی نمبر سے کال آتی تھی
وہ کال کے بعد بندرگاہ کے قریب ریتلی ٹیلہ پر جا کر سگنل ٹیسٹ کرتا
اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں چھوٹی کشتی سے نامعلوم پیکٹ اتارتے اور بستی کی طرف لے جاتے
تحقیقی اداروں نے اندازہ لگایا کہ فائبر کی یہ لائن گوادر پورٹ کے نیٹ ورک سے چوری شدہ ڈیٹا سیدھا بھارتی قونصل خانے تک پہنچانے کے لیے تھی
موساد نے اپنی سائبریونٹ کے ذریعے براہ راست ٹیک سپورٹ دی
را نے مقامی ماسٹر مائنڈ کو کیش اور فیک دستاویز فراہم کیں
بی وائی سی محض نقاب بنی اور عالمی میڈیا میں حقوق کی آڑ لے کر خود کو کلین تنظیم بتاتی رہی
چھاپے کے بعد پورٹ روٹ پر الیکٹرانک سروے بڑھا دیا گیا ہے
فائبر لیئر کی اسکیننگ سے پتہ چلا کہ دو مزید بریچ پوائنٹ تیار تھے
ایک جیونی کے نزدیک اور دوسرا پسنی کے ساحل پر
حکام نے اعلان کیا کہ اب ہر ساحلی کیبل جوائنٹ کی فزیکل انسپکشن ہوگی اور ملک دشمن لنک اپس کو مسمار کیا جائے گا
یہ کیس ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ بی وائی سی کی سرگرمی کوئی مقامی حقوق کی جدوجہد نہیں
اصل ہدف موساد اور را کی ہائبرڈوار کو بلوچ سر زمین پر اتارنا ھے