سکھر:(۔سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف دعا آن لاین نیوز) سکھر کے قدیمی تجارتی مرکز مہران مرکز ایسوسی ایشن کی انتخابی مہم
سکھر:(۔سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف دعا آن لاین نیوز) سکھر کے قدیمی تجارتی مرکز مہران مرکز ایسوسی ایشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ممتاز لکی پھول پینل کیجانب سے انتخابی مہم کا آغاز نفیس شوز پر مہران مرکز میں یونین کی بنیاد رکھنے والے اور خدمت گذار تاجر جو اس دنیائے فانی سے رحلت کرگئے ہیں جن میں حاجی محمد بشیر کمبوہ اور نفیس شیخ کی یاد میں انکے فرزند عبدالحمیدکمبوہ اور بلال شیخ کو انکی یاد میں سوینئر پیش کیا اور دعائے خیر کی، بعدازاں صدر کیلئے امیدوار ممتاز لکی، جنرل سیکرٹری محمد دانش، سینئر نائب صدر چندر بھان، نائب صدر اول اسامہ راجپوت، نائب صدر دوئم جاوید قریشی، جوائنٹ سیکرٹری فرخ شہزاد “پرویز”، فنانس سیکرٹری بلال انصاری، پریس سیکرٹری جے رام داس و دیگر ممتاز لکی پھول پینل کے سپورٹرز نے تمام دکانداروں کو انکی دکان پر جاکر پھول کو ووٹ دینے اور کامیاب کرنے کے درخواست کی، اس موقع پر ممتاز لکی پینل کی جانب سے ایسوسی ایشن کے ہر دکاندار کو اپنے انتخابی نشان پھول کا تحفہ اور منشور پیش کیا جبکہ دکانداروں نے ممتاز لکی پھول پینل اور انکے چاہنے والوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انکا بھرپور استقبال کرتے ہوئے سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا، بعدازاں پھول پینل کے صدارتی امیدوار ممتاز لکی ودیگر پھول پینل کے امیدواران نے تاجر برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 25 جون بروز بدھ کو ہونیوالے الیکشن میں پھول پینل کو کامیاب کروائیں، پھول پینل گذشتہ کئی برسوں سے مہران مرکز کے دکانداروں کی خدمت کرتے آئے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے سابقہ دور میں جو کام اور خدمت کی وہ سب آپکے سامنے ہے کسی سے ڈھکا چھپا نہیں دکانداروں نے اس بات پر پھول پینل کے حق میں نعروں کی برسات کردی جس پر پھول پینل کے امیدواروں اور سپورٹر نے شکریہ کہہ کر جواب دیا جس پر دکانداروں نے پھول کو کامیاب کروانے کی یقین دہانی کروتے ہوئے کہا کہ 25 جون کو انشاءاللہ پھولوں کی خوشبو سے مہران مرکز مہکے گا۔