November 16, 2026

سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف آواز قلم سید نصیر حسین زیدی سید ذاکر حسین زیدی صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن خیرپورکی پاکستان ہاکی ٹیم کی فائنل میں خراب کارکردگی پر شدید تنقید۔

20250623_171223

سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف آواز قلم

سید نصیر حسین زیدی
سید ذاکر حسین زیدی صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن خیرپورکی پاکستان ہاکی ٹیم کی فائنل میں خراب کارکردگی پر شدید تنقید۔
فائنل میں پاکستان ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا روایتی کھیل پیش نہ کر سکی پورے میچ میں ٹیم افراتفری کا شکار رہی pasition of the ball کہیں بھی دیکھنے میں نظر نہیں آیا فائنل میں ٹیم بغیر کسی پلاننگ کے کھیلی۔ لگ ہی نہیں رہا تھا یہ پاکستان کی ہاکی ٹیم کھیل رہی ہے اتنے بڑے مارجن سے فائنل میں پاکستان ٹیم کا ہار جانا ٹیم پر ٹیم آفیشلز پر اور فیڈریشن پر سوالیہ نشان ہےسید ذاکرحسین زیدی صدر ڈسٹرکٹ ہبکی ایسو سی ایشن خیرپور نے کہا کہ فائنل میں ٹیم فارم 45 کی نہیں فارم 47 کی لگ رہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹیم فارم 47 کے تحت فائنل میں پہنچی تھی۔اور پاکستان میں کلب اور اسکولز ہاکی کو فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ جب تک کلب و اسکول کالجز میں ہاکی نہیں کھیل جائے گی پاکستان کبھی
بھی اپنا کھویا ہوامقام دوبارہ حاصل نہیں کر سکتاسیدذاکر حسین زیدی صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن خیرپور نےصدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی ذرداری وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمدشہبازشریف صاحب سے اپیل کی ہے کہ اگر قومی کھیل ہاکی کو اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ مل سکتا ہے توپاکستان میں محکموں ڈیپارٹمنٹس میں ٹیمیں بنیں اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹس دوبارہ کھلیں تا کہ کھلاڑیوں کو روز گار بھی ملے اسکول کالجز یونیورسٹی میں اسپورٹس کوٹہ مقرر کیا جائے جس طرح ماضی میں ہوا کرتا تھا