اوکاڑہ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت معذور افراد میں معاون آلات کی تقسیم کے لیے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں پر وقار تقریب
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت معذور افراد میں معاون آلات کی تقسیم کے لیے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں پر وقار تقریب
محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں خصوصی افراد میں 73 معاون آلات کی تقسیم
ایم پی اے چوہدری غلام رضا ربیرہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے خصوصی افراد میں معاون آلات تقسیم کیے
اس موقع پر لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق خاں سمیت دیگر محکموں کے افسران اور خصوصی افراد کے اہل خانہ بھی موجود تھے
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق خاں نے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے اقدامات بارے بریفنگ دی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے مثالی اقدامات کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ
خصوصی افراد کو سہولیات میسر کر کے انہیں مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی
پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 73 اہل خصوصی افراد میں معاون آلات تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی
معاون حالات سے خصوصی افراد کی زندگی میں آسانی میسر ہوگی۔ ممبر صوبائی اسمبلی
خصوصی افراد کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے معاون آلات کی تقسیم ایک بہترین اقدام ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر
زندگی میں آسانی کے لیے خصوصی افراد معاون آلات کو موثر انداز میں استعمال کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ
معاون آلات کی تقسیم پر خصوصی افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا