November 16, 2026

رجمان موٹروے پولیس کے مطابق گوجرانوالا کا رہائشی ایک شخص اپنی اہلیہ کے ہمراہ کار میں کراچی کا سفر کررہا تھا، یہ فیملی نماز کیلئے جڑانوالا سروس ایریا میں رُکی جہاں شوہر نے

20250620_200527

رجمان موٹروے پولیس کے مطابق گوجرانوالا کا رہائشی ایک شخص اپنی اہلیہ کے ہمراہ کار میں کراچی کا سفر کررہا تھا، یہ فیملی نماز کیلئے جڑانوالا سروس ایریا میں رُکی جہاں شوہر نے اپنی نمازپہلے ختم کر لی جس کے بعد وہ کار میں بیٹھا اور چلتا بنا۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 20کلو میٹر دور جا کر اس شخص کو خیال آیا کہ وہ اپنی اہلیہ کو تو سروس ایریا میں ہی بھول گیا جس کے بعد اس شخص نے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر فون کرکے مدد طلب کی۔

اس پر موٹروے پولیس نے ضروری تصدیق کے بعد بیوی کو اس کے شوہر کے پاس پہنچا دیا۔