November 16, 2026

آئینہ وقت کالم نگار: محمد حنیف شاہد ارائیں کیا امریکہ نے اسرائیل کو مامّاں بنایا؟

20250620_200527

آئینہ وقت
کالم نگار: محمد حنیف شاہد ارائیں

کیا امریکہ نے اسرائیل کو مامّاں بنایا؟

براہِ کرم مجھے کسی پاگل، کانسپریسی تھیورسٹ یا جذباتی Fanatic کے خانے میں نہ رکھیں، لیکن گزشتہ شب ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے امریکہ کے مبیّنہ “تاریخی حملے” میں کئی ایسی علامات ہیں جنہوں نے معاملے کو شدید مشکوک بنا دیا ہے۔
تابکاری کا عدم اخراج
اتنے بڑے حملے کے کئی گھنٹے بعد بھی دنیا کی تابکاری نگرانی کرنے والی ایجنسیاں مکمل خاموش ہیں۔ فردو انرچمنٹ کمپلیکس پر حملہ ہوتا ہے اور کسی قسم کی تابکاری لیک کی اطلاع سامنے نہیں آتی؟ اگر واقعی وہاں زیرزمین یورینیم پروسیسنگ ہو رہی تھی تو GBU-57 جیسے بنکر بسٹر کے بعد تابکاری اخراج ناگزیر ہوتا۔
دھماکے کی غیر موجودگی
GBU-57 کوئی معمولی ہتھیار نہیں۔ یہ زیرِزمین اہداف کو تباہ کرنے والا انتہائی طاقتور بم ہے۔ ایک عدد بم گرنے سے میلوں دور تک ارتعاش محسوس کیا جا سکتا ہے، زلزلہ سا پیدا ہو جاتا ہے۔ اور یہاں دعویٰ ہے کہ 12 عدد GBU-57 گرائے گئے، مگر نہ زمین کانپی، نہ فضا میں دھواں اٹھا، نہ کوئی آواز، نہ کوئی ویژوئل اثر! یہ تکنیکی طور پر ناقابلِ فہم ہے۔
ویڈیو یا فوٹیج کا فقدان
آج کے دور میں جب معمولی سے ڈرون حملے کی بھی درجنوں ویڈیوز لمحوں میں وائرل ہو جاتی ہیں، وہاں دنیا کے سب سے بڑے زیرزمین نیوکلئر کمپلیکس پر “تاریخی حملہ” ہوتا ہے اور ایک بھی فوٹیج دستیاب نہیں؟ جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، وہ دراصل 2024 میں شام پر ہونے والے اسرائیلی حملے کی ہے، فردو کی ہرگز نہیں۔
ایرانی ردِعمل کی نرمی
حیرت اس بات پر ہے کہ ایران کی جانب سے اس مبیّنہ حملے پر کوئی شدید یا فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ اگر واقعی فردو جیسی حساس اور سب سے بڑی تنصیب تباہ ہوئی ہوتی، تو ایران کا ردِعمل کہیں زیادہ شدید اور جارحانہ ہوتا۔ لیکن ایران نے امریکی بیسز کے بجائے صرف اسرائیل کو ہدف بنایا۔
تو کیا یہ حملہ صرف ایک “فیس سیونگ سٹنٹ” تھا؟
ممکن ہے B-2 طیارے فردو کے اوپر سے گزرے تو ہوں، مگر انہوں نے GBU-57 استعمال ہی نہ کیا ہو۔ یا پھر انہوں نے صرف سطحی بمباری کی ہو تاکہ اندرونی تنصیبات کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ اور یوں یہ سارا واقعہ دراصل اسرائیل کو “راطب” ڈالنے کی ایک ڈرامائی کوشش ہو۔
شاید واقعی کچھ ہوا ہو۔ شاید کچھ بھی نہ ہوا ہو۔ مگر سوال ضرور اٹھتا ہے:
کیا امریکہ نے اسرائیل کو مامّاں بنا دیا ہے؟
آخری بات یہ کہ یہ سب صرف ایک مفروضہ ہے۔ کوئی بھی حتمی رائے دینے سے پہلے حقائق کا سامنے آنا ضروری ہے۔ اگر میرا اندازہ غلط ہے، تو خوشی کی بات ہے کہ دنیا ایک بڑی جنگ سے بچ گئی۔

محمد حنیف شاہد ارائیں