November 16, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف عمرکوٹ کے نواحی گاٸوں میں گھریلو تنازع پر شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا

IMG-20250622-WA0085

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف
عمرکوٹ کے نواحی گاٸوں میں گھریلو تنازع پر شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا، شوہر گرفتار۔تفصیل کے مطابق عمرکوٹ تعلقہ تھانے کی حدود میں گاٸوں ہاڑ کے قریب واقع گاؤں سوهراڻي ماچھی میں گھریلو تنازع پر شوہر حبیب اللہ ماچھی نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی بیوی شہزادی ماچھی کو قتل کر دیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور خاتون کی لاش کو سول اسپتال عمرکوٹ منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔گھریلو تنازع پر شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی بیوی شہزادی ماچھی کو بے دردی سے قتل کیا ہے، ہم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل شوہر حبیب اللہ ماچھی کو گرفتار کر لیا ہے، ورثاء کی آمد پر مقدمہ درج کیا جائے گا، ایس ایچ او تعلقہ تھانه عمرکوٹ۔