November 16, 2026

عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف)،کنری تعلقہ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے صحافیوں کو حراساں کرنے اورلیگل نوٹس دینے کیخلاف سول سوسائٹی اور

IMG-20250622-WA0080(1)

عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف)،کنری تعلقہ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے صحافیوں کو حراساں کرنے اورلیگل نوٹس دینے کیخلاف سول سوسائٹی اور صحافیوں کا پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے احتجاج، میڈیکل آفیسر کیخلاف قانونی کاروائی کرنے اوروزیراعلی سندھ صوبائی وزیرصحت سے نوٹس لینے کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق پریس کلب کنری کے صدراعجازمغل،جوائنٹ سکریٹری سیدمحمودعلی شاہ اورممبرلوکمارشرما کو انکے صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دورا ن تعلقہ اسپتال کنری کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرامین بھٹی کی جانب سے حراساں کرنے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور من گھڑت الزامات پرمشتمل لیگل نوٹس جاری کرنے کیخلا ف عمرکوٹ پریس کلب کے جنرل سکریٹری وسینئرصحافیوں اللہ بخش آریسر،سید عمران شاہ، حاجی گل حسن آریسراورممتازآریسر کی قیادت میں عمرکوٹ پریس کلب کے سامنے ضلع بھر کے صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اس موقع پر شرکاء سے مختلف مقررین نے خطاب کے دوران مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اپنی نہیں معاشرتی برائیوں کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں اوروہ معاشرے کی توانا آوازہیں سرکاری اسپتال کودرپیش حقیقی مسائل کو اُجاگرکرنے اور حمایت میں خبریں نہ لگانے پر میڈیکل آفیسر کی جانب سے صحافیوں حراساں کیاگیاسچ لکھنے سے روکنے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ لیگل نوٹس بھی جارہی کئے گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ایک برگیڈ کے ذریعے باکردارسینئر صحافیوں کی کردارکشی بھی کی جارہی ہے جوکہ ایک قابل مذمت عمل ہے انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھگنڈوں سے خوفذدہ نہیں ہونگے بعدازاں اجلاس منعقد ہواجس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف بھرپورقانونی کاروائی عمل میں لائی جانے کافیصلہ کیاگیاجبکہ صحافیوں کاایک وفدوزیراعلی سندھ اورصوبائی وزیرصحت سندھ سے ملاقات کر کے مذکورہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے کی جانیوالی کرپشن کے ثبوت پیش کرنے کافیصلہ کیا گیا اس موقع پر سینئرصحافیوں اللہ بخش آریسر،رسول بخش ہمدانی،ممتازآریسر،اُتم سنگراسی ودیگر پرمشتمل 10رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جوآئندہ کالائحہ عمل طے کریگی،دوسری جانب صحت کے موضوع پر پریس کلب کنری میں سول سوسائٹی کا سیمینامنعقد کیاگیا جس میں آٹاچکی ایسوسی ایشن کے صدرحاجی منیراحمدآرائیں،پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدرحاجی محمدحسن میمن،انجمن تاجران کے صدرمحمدحسین آرائیں،روٹری کلب کے ممبرخلیل احمدبھٹی، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے سابقہ صدرمحمداشرف آرائیں، تاجررہنمازاہدمرادآرائیں،محمدافضل آرائیں،مغل ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذوالفقارعلی مغل ودیگر معززین اورصحافیوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی مقررین نے اپنے خیالات کااظہار کے دوران کنری پریس کلب کے صدراعجازمغل سمیت دیگر ممبران کودھمکیاں دینے پرسخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تعلقہ اسپتال کنری میں سہولتوں کافقدان اوربدانتظامی عروج پرہے جسکی وجہ سے غریب عوام سرکاری علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت تعلقہ اسپتال کنری بس اڈے میں تبدیل ہوچکاہے جہاں سے حیدرآبادچلوچلوکی آوازیں آتیں ہیں، ایمرجنسی کی حالت میں آنیوالے مریضوں کو ابتدائی طبی امداددیئے بغیرحیدرآبادروانہ کردیاجاتاہے اورایمبولینس کے تیل کے پیسے بھی غریب مریضوں سے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ دیگر مسائل اسکے علاوہ ہیں، انہوں نے کہاکہ صحافیوں حقیقی مسائل بیان کئے ہیں جس پر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے انکو دھمکیاں دی جارہی ہیں انہوں نے صحافیوں کیساتھ بھرپور یکجہتی کااظہارکرتے کہاکہ وہ اس معاملے پرصحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سیمینارمیں موجود سول سوسائٹی کے معززین،مذہبی وسماجی رہنماوں اور صحافیوں نے بالااحکام سے تعلقہ اسپتال کنری کاآڈیٹ کرانے اوربدانتظامی کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔