November 16, 2026

بریکنگ نیوز: کلوئی کے نواحی گاؤں خمیسوخان کلوٸی میں بااثر افراد کے خلاف خواتین کا احتجاج

IMG-20250622-WA0083

بریکنگ نیوز: کلوئی کے نواحی گاؤں خمیسوخان کلوٸی میں بااثر افراد کے خلاف خواتین کا احتجاج

عمرکوٹ /کلوئی ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف) – کلوئی کے نواحی گاؤں خمیسو خان کلوئی کے رہائشیوں، خصوصاً خواتین نے بااثر افراد کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرہ کرنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 50 سالوں سے سرکاری زمین پر مقیم ہیں اور انہیں زبردستی وہاں سے بےدخل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

احتجاج میں شریک محمد سومار کی اہلیہ اور دیگر خواتین نے میڈیا کو بتایا کہ شفیع کلوئی، جمعون کلوئی، سانوڻ کلوئی، ہوتو کلوئی اور پٹیل اللہ بچایو کلوئی نے ان کے گھروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

متاثرین کے مطابق واقعے کی این سی (رپورٹ) کلوئی تھانے میں درج کرائی گئی ہے اور اعلیٰ حکام کو بھی درخواستیں دی گئی ہیں، لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں بااثر افراد سے جان کا خطرہ ہے، اور انہیں موت کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکام فوری نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کریں اور تحفظ دیا جاٸی