پاکستان تحریک انصاف کی پریس ریلیز: امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر بلااشتعال حملہ ایران کی خودمختاری،
پاکستان تحریک انصاف کی پریس ریلیز:
امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر بلااشتعال حملہ ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کے اپنے آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ حالانکہ اس حملے کا کسی بھی طرح جواز پیش نہیں کیا جا سکتا تھا، اس کے لیے کانگریس کی منظوری بھی نہیں لی گئی۔ ایک ایسے وقت میں جب ایران پہلے ہی اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہا تھا، یہ حملہ، جس کا مقصد ایران کو زیر کرنا ہے، خطے میں موجودہ کشیدگی کو مزید بڑھا دے گا۔
یہ حملہ بین الاقوامی معاہدوں، اصولوں اور ضابطوں، قانون کی پابندیوں، پرامن بقائے باہمی کے تصور کے احترام اور انسانیت کے تقاضوں کے لیے تحقیر آمیز بے حسی کا بھی مظہر ہے۔ اس عمل سے دنیا کو ایک بے قابو تصادم کے دہانے پر دھکیل دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اس بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ایران کے خلاف دشمنی کے مکمل خاتمے اور جارحیت کا سہارا لیے بغیر، پرامن طریقے سے بقایا مسائل کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کے آغاز کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اپنے وسائل کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے حق کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ ہم اپنے برادر ملک کے قابل فخر عوام کے ساتھ مضبوطی اور غیر متزلزل طور پر کھڑے ہیں جو آزادی کے حق کو ثابت کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔