November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت عیدالاضحیٰ کے بہترین صفائی انتظامات پر نجی میرج ہال میں صفائی ہیروز کی خدمات کے اعتراف میں پروقار تقریب

IMG-20250622-WA0074

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت عیدالاضحیٰ کے بہترین صفائی انتظامات پر نجی میرج ہال میں صفائی ہیروز کی خدمات کے اعتراف میں پروقار تقریب

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے تقریب کی صدارت کی

ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر اور چوہدری غلام رضا ربیرہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز، لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر، ساہیوال سینی ٹیشن سروسز کمپنی کے افسران اور سینٹری سپروائزرز اور ورکرز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر اور چودری غلام رضا ربیرا نے سینٹری ورکرز کو پھولوں کے گلدستے دیے

تقریب کے مہمانوں نے عیدالاضحیٰ کے بہترین صفائی انتظامات پر سینٹری سٹاف میں 10، 10 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے

ساہیوال سینی ٹیشن سروسز کمپنی کے افسران کو تعریفی شیڈز بھی دی گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب مہم کی بدولت عیدالاضحیٰ پر صفائی کی شاندار اقدامات دیکھنے کو ملے۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر

سخت گرمی کے باوجود سینٹری ورکرز نے محنت سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگایا۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر

عملہ صفائی کی محنت رنگ لائی اور عوام الناس کو صاف ستھرا اور معطر ماحول میسر ہوا۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید عید ایام میں صفائی انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کرتے رہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ

ضلعی انتظامیہ کی پوری ٹیم نے صفائی ستھرائی کے مشن کو کامیاب بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ

منتخب عوامی نمائندوں، سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام کے تعاون سے ستھرا پنجاب کے تحت مثالی اقدامات کیے گئے۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ

سینٹری سٹاف میں اپنی چھٹیوں کی قربانی دے کر عیدالاضحیٰ پر عوامی بھی خدمت کا عمل جاری رکھا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر

عملہ صفائی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے صفائی مشن میں بہترین کردار ادا کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر

محدود وسائل کے باوجود بہترین صفائی انتظامات کو عملی جامعہ پہنایا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر