October 29, 2026

ہارون آباد ۔۔۔۔۔۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم)، ڈائریکٹر سول ڈیفنس ضیغم نواز کی خصوصی ہدایت اور ذوالفقار احمد بھون ڈپٹی کمشنر /

IMG-20250404-WA0142(1)

ہارون آباد ۔۔۔۔۔۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم)، ڈائریکٹر سول ڈیفنس ضیغم نواز کی خصوصی ہدایت اور ذوالفقار احمد بھون ڈپٹی کمشنر /کنٹرولر سول ڈیفنس کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سول ڈیفنس نے یکم مئی 2025 تا 15 جون 2025 تک غیر قانونی گیس ریفیلنگ کرنے والوں اور غیر قانونی آئل ایجنسیوں کیخلاف ضلع بہاول نگر کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں *44* ایف آئی آر کا اندراج کروایا۔جبکہ *06* غیر قانونی آئل مشینوں کو قبضہ میں لیا گیا۔کمرشل و انڈسٹری ادارہ جات میں *435* انسپکشن کی گئی۔ کمر شل و انڈسٹری ادارہ جات میں فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل نہ ہونے کی بناء پر *23* ادارہ جات کے چالان بنائے گئے اور جرمانے کی مد میں تقریباً *-/70500* روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔اور *247* کوسر بہمر کیا گیا۔سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو نے غیر قانونی کاروبار کرنے اور فائر سیفٹی انتظامات مکمل نہ کرنے والے مالکان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ فائر سیفٹی جلد از جلد مکمل کریں اور غیر قانونی کاروبار سے باز رہیں بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی۔
تعلیمی اداروں، کمرشل و انڈسٹری ادارہ جات میں حادثات سے بچاؤ کی تربیت دی گئی اور طلباء و طالبات، انڈسٹری ورکرز اور سرکاری عملے کو حادثات سے بچاؤ کی تربیت دی گئی۔انہوں نے مزید بتایا فائر سیفٹی آگاہی کے سلسلے میں سیمینارزاور ورکشاب کا انعقاد کیا گیا او رسول ڈیفنس کے اے ڈی بہاولنگر عظمت مدنی زاہد حسین انجم ایم اقبال اور سول ڈیفنس بہاولنگر آفس کی جانب سے عوام میں آگ سے بچاؤ کی آگاہی کے لیے پمفلٹس اور لٹریچربھی تقسیم کیے گئے۔