October 29, 2026

*غلہ منڈی تحصیل بہاولنگر میں کسان سہولت مرکز کا قیام، زرعی مداخل کی رعایتی نرخوں پر فراہمی*

20250620_200527

*غلہ منڈی تحصیل بہاولنگر میں کسان سہولت مرکز کا قیام، زرعی مداخل کی رعایتی نرخوں پر فراہمی*

بہاولنگر ( ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے غلہ منڈی بہاولنگر میں محکمہ زراعت (توسیع) اور نجی زرعی کمپنیوں کے باہمی اشتراک سے کسان سہولت مرکز قائم کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح ارشد ندیم اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نے کیا۔ اس موقع پر ریحان عالم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاولنگر، محکمہ زراعت کے افسران، مختلف نجی کمپنیوں کے نمائندگان اور کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ریحان عالم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاولنگر نے بتایا کہ اس سہولت مرکز کے قیام کا مقصد کسانوں کو ان کی دہلیز پر زرعی سہولیات فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی فصلوں بالخصوص کپاس کی فصل کی بہتر نگہداشت کر سکیں- سہولت مرکز پر پیسٹی سائیڈز، کھادیں، زرعی آلات اور سپرے مشینری 12 سے 15 فیصد رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ زراعت کا عملہ کسانوں کو مرکز پر فنی رہنمائی اور مشاورت کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نے مختلف اسٹالز کا معائنہ بھی کیا اور دستیاب سہولیات کو سراہا۔