November 16, 2026

سینئر اداکارہ عائشہ خان کے مرنے کی خبر اس کے گھر سے تعفن پھیلنے پر ملی ان کے رشتے دار نے دروازے توڑ کر لاش نکالی ۔ خبر یہ ہے کہ اداکارہ تنہا رہ رہی تھی ۔

20250618_110242

سینئر اداکارہ عائشہ خان کے مرنے کی خبر اس کے گھر سے تعفن پھیلنے پر ملی ان کے رشتے دار نے دروازے توڑ کر لاش نکالی ۔ خبر یہ ہے کہ اداکارہ تنہا رہ رہی تھی ۔
لبرلزم کو پروموٹ کرنے والے کیا جانے مشترکہ خاندانی نظام کی خوش قسمتی جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو تمام رات گھر کے تمام افراد ڈیرہ لگا کے اس کے چارپائی کے قریب ‘ کھڑے ہوتے ہیں انکی طبیعت کو ٹھیک کرنے کے لئے اپنی سی کوشش کرتے ہیں۔دعائیں کرتے ہیں ‘ قرآن پڑھتے ہیں ‘ نماز حاجت پڑھتے ہیں ؛ ہم بحیثیت مسلمان اپنے طرز زندگی چھوڑ کر۔ یورپی طرز اپنانے کو فخر و کامیابی سمجھتے ہیں اور بڑھاپے میں پھر یہی حال ہونا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان مرحومہ کی مغفرت فرمائے سفر حقیقی میں آسانی فرمائے آمین!
ان تمام قباحتوں سے بچنے کے لئے ہمیں اپنے خاندانی نظام کو مضبوط بنانا ہوگا’ اور محلے داری رواج کو دوبارہ سے پروان چڑھانا ہوگا’ جب محلے میں کوئئ ایک شخص بیمار ہوتا تھا تو پورا محلہ اس کی خبر گیری کو آتا تھا’ کوئی باقاعدہ نمازی مسجد میں نماز پڑھنے نہیں آتا تھا تو باقی نمازی باجماعت نماز کی ادائیگی کے بعد ایک اس کی غیر حاضری کا سبب پوچھتے تھے اگر آپس میں کسی کو معلوم نہیں ہوتا تھا تو پھر اس کے گھر جا کر حال دریافت کیا جاتا تھا؟ کہاں چلی گئ ہماری تہذیب ‘ ملنساری ‘ انسانی ہمدردی ‘ اخلاقیات! اس پر تمام معاشرے کے دانشوروں کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم نے اخلاقی ‘ مادی ‘ روحانی طور سے کیا ترقی کی ہے؟
ہم جب نفاذ اردو کی بات کرتے ہیں تو ہم ایک پورے پیکیج کی بات کررہے ہیں کہ انگریزی کی غلامی نے صرف ہماری زبان ‘ رسم الخط ہی نہیں چھینا ہماری تہذیب ‘ رکھ رکھاؤ ‘ شائستگی ‘ وضع داری سب کچھ چھین لیا ہے۔
زبان صرف زبان نہیں ہوتی تہذیب کا دروازے ہوتی ہے ۔
ہم انگریزی زبان نہیں سیکھ رہے ہم انگریزی تہذیب سیکھ رہے ہیں اگر ہم زبان سیکھنے تو پاکستان میں اب تو شیکپئر’ ورڈز ورتھ ‘ کیٹس’ کا ڈھیر لگ چکا ہوتا۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔
البتہ اب ہمیں پڑوسیوں کے مرنے کی خبر یورپ کی طرح سے لاش کے گلنے سڑنے اور بدبو کے بھبھوکے اٹھنے سے ملتی ہے!
فا طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک