میرا سوہنا شہر جھنگ
میرا سوہنا شہر جھنگ
پنجاب کے عین وسط میں واقع قدیم ضلع جھنگ اپنی قدیم پنجابی ثقافت اور منفرد تاریخ کی وجہ سے جانا جاتا ہے پنجاب میں اس وقت جھنگ سمیت آٹھ اضلاع ایسے ہیں جو اکیلا جھنگ ہوا کرتا تھا جن میں پاکستان کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد سرگودھا اور چنیوٹ وغیرہ سر فہرست ہیں
پہلے جھنگ کے بارے میں پورے پنجاب میں یہ کہاوت ہوا کرتی تھی کہ جب کوئی خود کو بڑا سمجھے تو کہا جاتا تھا ایڈا توں ڈی سی جھنگ
اس کی وجہ یہ ہے کہ جھنگ بڑا ہی اتنا تھا کہ یہاں کا ڈی سی بہت طاقتور اور مظبوط آدمی ہوتا تھا
تانگہ لاہور دا ہووے تے بھاویں جھنگ دا
تے تانگے والا خیر منگدا
جھنگ کو پنجاب کا ثقافتی مرکز بھی کہا جاتا ہے پنجاب کے ادب میں جھنگ کا کردار ناقابلِ فراموش ہے اگر وارث شاہ کی داستانِ ہیر اور سلطان باہو رح کو نکال دیا جائے تو پنجابی ادب ادھورا ہے جھنگ میں بولا جانے والا پنجابی کا جٹکی لہجہ سب سے پرانا اور پہلا لہجہ مانا جاتا ہے جس میں بابا فرید سلطان باہو اور وارث شاہ نے لکھا پھر ماضی قریب میں ریاض غلام محمد درد اور ناصر تائب جیسے لوگوں نے پنجابی ادب میں اپنا حصہ ڈالا اس لہجے کو جھنگوچی شاہپور یا باروی لہجہ بھی کہتے ہیں آج بھی بہت سے جھنگ کے پنجابی شعرا ادب کی خدمات کر رہے ہیں جن کا شمار ہی مشکل ہے مگر چند سر فہرست لوگوں میں عاقب ستیانوی الطاف بھروانہ اور دانش نقوی شامل ہیں جھنگ کا پنجابی شاعری میں استعمال بہت عام ہے بہت سے گیت اور غزلوں میں جھنگ پر لکھا جاتا ہے جس کی وجہ یہاں کی ثقافت اور محبت سے نسبت ہے
جیسا کہ نور جہاں کے ایک گیت کے بول ہیں کہ
ریشمی پراندا مینوں لے دے کھٹے رنگ دا
کھسہ تلے دار ماہی لے دے مینوں جھنگ دا
کھسے اور پنجاب کی ثقافت کا کیا تعلق ہے اس سے کوئی بے خبر نہیں
جھنگ میں اردو ادب کے ایسے بڑے ناموں جنم لیا کہ جن کا نام کبھی مٹایا نہیں جا سکے گا
ان میں سر فہرست ہیں جدید آزاد نظم کے بانی مجید امجد صاحب پھر رام ریاض شیر افضل جعفری فرخ زہرا گیلانی اور فرحت عباس شاہ کا تعلق بھی جھنگ سے ہی تھا نسل نو کے شعرا میں سے راکب مختار اور دانش نقوی بھی جھنگ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ واصف علی واصف نے بھی تعلیمی دور جھنگ میں گزارا
پھول پھول زندگی رنگ رنگ زندگی
ہیر ہیر زندگی جھنگ جھنگ زندگی
ملگجے چناب کی موج موج بھیرویں
راگ راگ زندگی رنگ رنگ زندگی
جھنگ میں تین دریا بہتے ہیں اور ایک صحرا بھی یہاں موجود ہے 2009 میں چنیوٹ الگ ہو گیا ورنہ یہ بھی کہا جا سکتا ہے تھا کہ پہاڑیاں بھی موجود ہیں جھنگ شہر کا علاقہ ان علاقوں میں سے تھا جہاں بے پناہ ہندو آبادی پائی جاتی تھی یہاں اب بھی تقسیم سے قبل کے ہندوؤں کے شاہی طرز پر بنے گھر موجود ہیں کیونکہ یہاں بسنے والے ہندو زیادہ تر کاروباری لوگ تھے
تو کملی جھنگ دی ونگ منگدی
تینوں جھنگ دا جھنگ منگوا دیساں
جھنگ سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات میں سر فہرست ہیں نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام اس کے علاؤہ ڈاکٹر طاہر القادری امپائر علیم ڈار موجودہ وزیر داخلہ محسن نقوی شیخ وقاص اکرم مخدوم فیصل صالح حیات گلوکار منصور ملنگی اللہ دتا لونے والا طالب حسین درد اور وہ سب ادبی شخصیات جن کا اوپر ذکر ہو چکا ہے
آخر میں فقط اتنا کہنا چاہوں گی
یہ شہر محبت ہے اسے رنگ لگے گا 🦋
جس شہرسےگزرو گے تمہیں جھنگ لگےگا