November 16, 2026

*🌐وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے کمیٹی قائم کردی، وزیرِ اعظم کی صدارت میں کمیٹی اقدامات کا ہفتہ وار جائزہ لے گی*

20250618_110242

*🌐وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے کمیٹی قائم کردی، وزیرِ اعظم کی صدارت میں کمیٹی اقدامات کا ہفتہ وار جائزہ لے گی*

معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن حکومت کی اصلاحات کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیرِاعظم

پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کی جائے. وزیرِاعظم کی ہدایت.

وفاقی بجٹ میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں. وزیرِاعظم

غیر رسمی معیشت کے خاتمے اور شفافیت کیلئے کیش لیس خریداری و رقوم کی منتقلی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں. وزیرِاعظم

رمضان المبارک میں شفاف، مؤثر اور بہترین طور سے حقداروں کو ڈیجیٹل والٹ سے رقم کی منتقلی یقینی بنائی گئی. وزیرِاعظم

ڈیجیٹل والٹ سے رقوم کی منتقلی سے حقدار کو اسکا حق ملا اور بغیر کسی انسانی مداخلت کے شفاف طریقے سے امدادی رقم تقسیم ہوئی. وزیرِاعظم

پاکستان کی معیشت کی بہتری کی بدولت مہنگائی کی شرح میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا. وزیرِاعظم

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی سرمایہ داروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے. وزیرِ اعظم

اللہ کے فضل و کرم سے معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے. وزیرِاعظم

*چوہدری مجاہد حسین CCR JSN News pk*

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت غیر رسمی معیشت کے خاتمے، شفافیت کے فروغ اور کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس وزیرِ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا.

اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

اجلاس کو کیش لیس اکانومی و معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں و رقوم کی منتقلی کیلئے تاجروں کو ہدایات دی جا چکیں اور عوامی سطح پر اس کے فروغ کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں. اجلاس کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت خزانہ کے اس حوالے سے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی.

وزیرِ اعظم نے کیش لیس اکانومی کے فروغ اور ڈیجیٹائیزیشن کو تیز کرنے کیلئے اعلی سطح کمیٹی قائم کردی جس کی صدارت وزیرِ اعظم خود کریں گے. وزیرِاعظم کی صدارت میں کمیٹی ہفتہ وار اجلاس میں معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن اور کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لےگی.