November 16, 2026

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ اور وہاں اوورسیز پاکستانیوں کی دعوت میں شرکت و

IMG-20250618-WA0255

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ اور وہاں اوورسیز پاکستانیوں کی دعوت میں شرکت و خطاب کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا ہے کہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کا امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہرکرنا کہ یہ بڑی خوش آئند کی بات ہے کہ پاکستان بہت تیزی سے ترقی کررہا ہے، ان شاءاللہ اگلے 5 سال میں پاکستان اپنے معاشی مقاصد حاصل کرلے گا، فیلڈمارشل حافظ سیدعاصم منیر کی پاکستان کے قیام کے 100 سال پورے ہونے پر اس امید کا اظہار کرنا کہ پاکستان 2047 تک معاشی طور ترقیافتہ ممالک میں شامل ہوجائے گا اور اس کا شمار جی۔10 ممالک میں ہوگا، یہ پاکستان کے مستقبل کے لیے انتہائی حوصلہ افزاء باتیں ہیں، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ فیلڈمارشل حافظ سید عاصم منیر ہر جگہ اور ہر میدان میں پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں وہ چاہے دفاعی میدان ہو یا معاشی میدان، ہر جگہ کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن میں اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ انکی گفتگو نویدسحر ہے، ان شاءاللہ ترقی و خوشحالی صبح جلد نمودار ہوگی، میں اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے فیلڈمارشل حافظ سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں