November 16, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی *پریس ریلیز*کے مطابق *سکھر پولیس *ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی احکامات پہ

20250618_110242

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
*پریس ریلیز*کے مطابق
*سکھر پولیس
*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی احکامات پہ ڈی ایس پی پنوعاقل محمد موسیٰ ابڑو کی سربراہی میں پنوعاقل شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات ڈیلروں کے خلاف گرینڈ سرچ آپریشن*

انٹیلیجنس بیسڈ کومبنگ/سرچ آپریشن میں سب ڈویژن پنوعاقل کے مختلف تھانوں کی نفری، ایس ایچ اوز، اور لیڈی پولیس اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔

پولیس ٹیموں نے مشتبہ گھروں اور خفیہ مقامات اور ہوٹلز کی تلاشی لی، جبکہ جرائم پیشہ سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی۔

بائیو میٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکشن/تصدیق بھی کی جارہی ہے۔

آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کی سرگرمیوں کا سراغ لگانا اور علاقے میں ان کے نیٹ ورک کو توڑنا تھا، تاہم اس اہم آپریشن سے پولیس نے کئی اہم مقامات کی نشاندہی کی ہے

سکھر پولیس کی جانب سے ایسے آپریشنز کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا، تاکہ عوام کو منشیات سے پاک اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ایس ایس پی سکھر اظہر خان

*ترجمان سکھر پولیس*