November 16, 2026

آئینہ وقت قسط سوم: خاموشی جو بہت کچھ کہہ گئی تحریر: محمد حنیف شاہد ارائیں کبھی کبھی کوئی شخص کچھ کہے بغیر سب

20250618_110242

آئینہ وقت
قسط سوم: خاموشی جو بہت کچھ کہہ گئی
تحریر: محمد حنیف شاہد ارائیں

کبھی کبھی کوئی شخص کچھ کہے بغیر سب کچھ کہہ جاتا ہے۔ ایک قدم، ایک فیصلہ، ایک خاموشی، اور پوری دنیا چونک جاتی ہے۔ یہی کچھ ہوا ہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ۔
جی سیون کا اجلاس دنیا کی سات بڑی معیشتوں کا نمائندہ فورم ہے۔ جہاں موجودگی ہی عالمی اہمیت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ لیکن ٹرمپ نے اس اہم اجلاس کو درمیان میں چھوڑا، یوکرین کے صدر سے ملاقات ملتوی کی، فرانس کے صدر کو نظر انداز کیا، اور اچانک امریکہ واپسی کا اعلان کر دیا۔
کہنے کو یہ ایک “ہنگامی شیڈول” تھا، لیکن جو کچھ اس کے بعد ہوا وہ پوری کہانی کا رخ بدلنے کے لیے کافی ہے۔
ٹرمپ نے واپسی کے فوراً بعد کسی عوامی جلسے یا میڈیا کانفرنس کا رخ نہیں کیا۔ اس نے وائٹ ہاؤس کا رُخ کیا، اور بغیر صحافیوں کی موجودگی کے، آرمی چیف کے ساتھ “خفیہ ڈنر” پر بیٹھ گیا۔ نہ کوئی کیمرہ، نہ کوئی بیان، نہ کوئی فوٹو سیشن — صرف سناٹا، اور اس سناٹے میں چھپی بہت سی خبریں۔
سوال یہ ہے کہ ایسی رازداری کس لیے؟ اگر یہ محض ایک معمول کی ملاقات تھی تو اسے چھپانے کی کیا ضرورت تھی؟ اور اگر یہ غیر معمولی ملاقات تھی، تو اس کی نوعیت اتنی حساس کیوں ہے؟
یہ وہ لمحہ ہے جہاں سیاسی پنڈتوں کے چہرے فق، اور عالمی تجزیہ کاروں کے کان کھڑے ہو چکے ہیں۔ دنیا جانتی ہے کہ جب ٹرمپ خاموش ہوتا ہے، تو وہ دراصل کچھ بڑا سوچ رہا ہوتا ہے۔ اور اگر وہ اچانک “فوجی قیادت” کے ساتھ بند دروازوں کے پیچھے چلا جائے، تو اس کے پیچھے کوئی کھیل ضرور ہوتا ہے — اور یہ کھیل صرف امریکہ کا نہیں، دنیا کا ہوتا ہے۔
کیا یہ ایران کے خلاف کسی بڑی تیاری کا اشارہ ہے؟
کیا یہ اسرائیل کی فوجی مدد سے متعلق فیصلہ کن حکمت عملی ہے؟
یا پھر یہ داخلی امریکی سیاست میں کوئی “بڑا قدم” اٹھانے کی پیش بندی ہے؟
ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، لیکن اتنا ضرور سمجھ سکتے ہیں کہ:
خاموشیاں اکثر وہ طوفان چھپاتی ہیں جن کا شور بعد میں دنیا کو سنائی دیتا ہے۔
دنیا کے نقشے پر کچھ بدلنے جا رہا ہے۔ اور جب عالمی لیڈر جنگی موڈ میں رات کے وقت بغیر میڈیا کے ملیں، تو یہ صرف ملاقات نہیں ہوتی، تاریخ کا موڑ ہوتا ہے۔
یا اللہ! ہمیں ایسے فیصلوں کے نتائج سے محفوظ رکھ، جو چند طاقتوروں کے مفاد کے لیے کروڑوں بے گناہوں کی زندگی اجاڑ دیتے ہیں۔ آمین۔