November 16, 2026

بیو رو چیف میلسی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر نگرانی

IMG-20250618-WA0238

بیو رو چیف میلسی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر نگرانی گڑھا موڑ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا وہاڑی ملتان مین روڈ کے اطراف تمام تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا ناجائز طور پر کی گئی تعمیرات کو بھاری مشینری سے مسمار کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں کسی کو بھی اپنی حدود سے ہرگز تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا دکان مالکان اپنا سامان اور دیگر اشیاء اپنی دکانوں کے اندر رکھیں کسی بھی قسم کی کوئی چیز سڑک پر نہیں ہونی چاہیے راستوں کو صاف ستھرا اور کشادہ کیا جائے گا اگر کسی نے دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی کوشش کی تو سخت ترین ایکشن ہو گاحکومت کی ہر صورت رٹ برقراررکھی جائے گی متعلقہ ادارے باقاعدگی سے نگرانی کریں گے کسی کو بھی دورباہ تجاوزات کرنے جرات نہیں کرنے دیں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم،ایکسین ہائی وے عمیر لطیف اور دیگر افسران بھی موجود تھے