ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) فقیروالی میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی،
ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) فقیروالی میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی، جبکہ دو ڈاکو موقع سے فرار،زخمی ڈاکو ہسپتال منتقل۔پولیس تھانہ فقیروالی کی حدود میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جبکہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے پولیس ذرائع کے مطابق 3 مسلح ڈاکو فقیروالی سے واردات کر کے ہارون آباد کی طرف جا رہے تھے کہ ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا تو آگے سے ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی پولیس نے اپنی حفاظت خود اختیاری کے تحت ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی، دوران فائرنگ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور جبکہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔