November 16, 2026

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایات پر ہارون اباد میں بھی کسان سہولت سینٹر لگائے گئے جس پر ڈائریکٹر پلانٹ

20250618_110242

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایات پر ہارون اباد میں بھی کسان سہولت سینٹر لگائے گئے جس پر ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن بہاولپور احسن نوید نے وزٹ کیا اور کسانوں کو کپاس کی پیداوار کےمتعلق آگاہی دی. ڈائریکٹر بہاولپور پلانٹ پروٹیکشن احسن نوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بہاول نگر کی تحصیل ہارون اباد کی واحد تحصیل ہے جو سب سے زیادہ روئی کی پیداوار فراہم کرتی ہے۔ڈائریکٹر بہاولپور احسن نوید نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ کسان کو کپاس سے درپیش مسائل کے حوالے سے اگاہی دینے کے لیے آج ہم نے اگاہی مہم کا بھی اغاز کر دیا ہے اور وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر سہولت سینٹر پر بھی کسانوں کو کپاس کے متعلق درپیش مسائل پر رہنمائی کی جائے گی۔اگیتی کاشت کپاس کو اس وقت سفید مکھی جیسے رس چوسنے والے کیڑوں کا حملہ ہو رہا ہے جس پر کسان کو فوری طور پر رس چوسنے والے کیڑوں کو کنٹرول کرنا ہوگا جس سے ایک پاس کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔