میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر سادات حضرت سلطان محمد زکریا (رحمتہ اللہ علیہ) اور حضرت بابا حاجی محمد امیر (رحمتہ اللہ علیہ) کے سالانہ 2 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز
میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر سادات حضرت سلطان محمد زکریا (رحمتہ اللہ علیہ) اور حضرت بابا حاجی محمد امیر (رحمتہ اللہ علیہ) کے سالانہ 2 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ تقریبات محلہ میانہ میانوالی شہر میں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منعقد کی جاری ہیں۔ ضلع خوشاب اورضلع میانوالی سمیت دیگر نواحی علاقوں سے جوق در جوق عقیدت مندوں کی آستانہ عالیہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عرس پاک کی تقریبات میں محفل میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، چادر پوشی اور ذکر واذکار کی محافل شامل ہیں۔