November 16, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر آفس سرگودھا میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

IMG-20250618-WA0230

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر آفس سرگودھا میں
محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلیمان رفیق، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ ، سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ جاوید احمد قاضی ، آر پی او سرگودھا رینج اور کمشنر سرگودھا نے شرکت کی۔ عاشورہ ء محرم الحرام کے دوران سرگودھا ڈویژن میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے تمام متعلقہ آفیسرز نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ دوران اجلاس محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں مختلف امور پر تبادلہ ءخیال کیا گیا اور اس سلسلہ میں ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ اجلاس کو سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب، بھکر، میانوالی اور سرگودھا میں محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم کرنے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ضروری بریفنگ بھی فراہم کی گئی ۔