پیرس ایئر شو میں اسرائیلی ہتھیاروں کی نمائش روک دی گئی
پیرس ایئر شو میں اسرائیلی ہتھیاروں کی نمائش روک دی گئی
اسرائیل نے پیرس میں دفاعی صنعت سے متعلق نمائش میں اپنے اسٹینڈ کی تصاویر شائع کی ہیں، جو سیاہ پردوں سے ڈھانپ دی گئی ہے۔ وزارت نے اس اقدام کو ‘اشتعال انگیز اور بے مثال’ قرار دیا ہے۔
اسرائیل کی وزارت دفاع نے اپنی نمائش کی تصاویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک بیان بھی پوسٹ کیا ہے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی دفاعی کمپنی کا اسٹال سیاہ پردوں سے اس طرح ڈھکا اور گھیرا ہوا ہے کہ کوئی بھی اس کے پیچھے پڑی چیزوں کو دیکھ نہیں سکتا۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک بیان کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر میں مختلف ہتھیاروں کے نظام کو ڈسپلے پر دکھایا گیا ہے۔
اسرائیل کا فرانس پر ‘نامناسب’ رویے کا الزام
پیرس میں اسرائیلی ہتھیاروں کی نمائش روکنے کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے، جب اسرائیل ایران کے ساتھ ہلاکت خیز بحران میں برسر پیکار ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے پیر کو ایک بیان میں اس کارروائی کو “بدصورت اور نامناسب” قرار دیتے ہوئے کہا، “اسرائیلی جارحانہ ہتھیاروں کو بین الاقوامی نمائش سے خارج کرنے کے لیے مبینہ طور پر فرانس ان سیاسی تحفظات کے پیچھے چھپا ہوا کہ اسرائیلی ہتھیار فرانسیسی صنعتوں سے مقابلہ کرتے ہیں۔”
خبر رساں ادارے روئٹرز نے اس معاملے سے واقف ایک ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نمائش کو سیل کرنے کی ہدایت فرانسیسی حکام کی جانب سے اس وقت آئی، جب اسرائیلی کمپنیاں نمائش سے جارحانہ یا حرکیاتی ہتھیاروں کو ہٹانے کے لیے فرانسیسی سکیورٹی ایجنسی کی ہدایت پر عمل کرنے میں ناکام رہیں۔
اسرائیل کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے ڈائریکٹر جنرل امیر برام نے درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔