October 29, 2026

*‏الیکشن ٹریبونل کیس* *اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے تین حلقوں میں مبینہ دھاندلی کیخلاف الیکشن پٹیشنز سننے والے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت مکمل کر لی جس

20240725_195329

*‏الیکشن ٹریبونل کیس*

*اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے تین حلقوں میں مبینہ دھاندلی کیخلاف الیکشن پٹیشنز سننے والے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت مکمل کر لی جس پر جلد فیصلہ سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کوشش ہو گی ایک دو دن میں فیصلہ سنا دیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستوں پر فیصلے تک الیکشن ٹریبونل کو کارروائی آگے بڑھانے سے روک رکھا ہے*

*اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقوں سے پی ٹی آئی کے حمائت یافتہ تینوں امیدواروں کی الیکشن ٹریبونل تبدیل کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار عامر مغل کے وکیل فیصل چودھری نے جوابی دلائل میں کہا کہ الیکشن ٹریبونل سے متعلق جو زبان درخواست میں استعمال ہوئی وہ قابل برداشت نہیں۔ عدالت نے اپنے آرڈر میں اُسے توہین آمیز زبان قرار دیا ہے۔ توہینِ عدالت کسی شخص کیلئے نہیں ادارے کے لیے ہوتی ہے۔ اگر اِس چیز کو اس طرح جانے دیا گیا تو یہ سیاسی لوگ ہیں آئندہ پھر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اِس ادارے کی حفاظت عدالت کی اور ہماری بھی ذمہ داری ہے۔ اسلام آباد میں صرف ایک ہی ٹریبونل ہے اور اس طرح ختم نہیں کیا جا سکتا۔ چیف جسٹس نے پوچھا آپ کہہ رہے ہیں کہ جب ٹریبونل بن جائے تو اسے کام مکمل کرنے تک نہیں روکا جا سکتا۔ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جی بالکل، ایسا ہی ہے ٹریبونل تبدیل ہو سکتا ہے، ٹرمینیٹ نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ویٹ فار آرڈر کہتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد فیصلہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ کوشش ہو گی ایک دو دن میں فیصلہ سنا دیا جائے*