سکھر کی بلال کالونی اور شاہ فیصل کالونی سالوں سے پانی کی سہولت سے محروم،
سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔۔جی نصیر زیدی سکھر کے حوالے سے کیا خبر دے رھے ھو۔۔۔۔۔
سکھر کی بلال کالونی اور شاہ فیصل کالونی سالوں سے پانی کی سہولت سے محروم، پانی ودیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر علاقہ مکین سراپا احتجاج، منتخب نمائندوں نے ہمارے علاقوں کو نظر انداز کررکھا ہے، علاقہ مکین، منتخب نمائندے علاقے کے لوگوں کے احتجاج اور پانی کی سہولت فراہم نہ کرنے کے حوالے سے کوئی بھی موقف دینے سے گریزاں
سکھر کے علاقہ بلال کالونی اور شاہ فیصل کالونی کے مکینوں نے علاقے میں پانی کی سہولت نہ ہونے کے خلاف ہاتھوں میں برتن اٹھا کر نوید احمد کھوسو، کاشف کھوسو، غلام حسین مہر اور آفتاب کھوسو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے بتایا کہ ان کی کالونیوں کو قائم ہوئے تیس سال ہوچکے ہیں لیکن ان کی کالونیوں میں پانی تک فراہم نہیں کیا گیا ہے منتخب نمائندے ہر بار الیکشن کے وقت میں ووٹ لینے کے لیے تو آتے ہیں اور ہر بار وعدہ کرکے چل جاتے ہیں لیکن وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ ہم میئر ارسلان شیخ سے بھی کہا ہے کہ لیکن کوئی تدارک نہیں ہوا علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم مزدور لوگ ہیں ہم مزدوری کریں یا پھر سارا دن پانی بھریں انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں پانی کی سہولت فراہم کی جائے علاقہ مکینوں کے احتجاج پر موقف کے لیے میئر سکھر اور علاقہ چیئرمین سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی بھی موقف دینے سے گریز کیا