خبر شامل کرتے میر پور خاص سے۔۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ سے مئیر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص و چیف وارڈن سول ڈیفنس جناب عبدالرؤف غوری نے سول ڈیفنس
خبر شامل کرتے میر پور خاص سے۔۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ سے مئیر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص و چیف وارڈن سول ڈیفنس جناب عبدالرؤف غوری نے سول ڈیفنس بلڈنگ میرپورخاص کا دورہ کیا اور سائرن چیک کئے اور ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس محمد فھیم میمن کو ھدایت جاری کیں کہ وہ فوری طور پر سائرن سسٹم کو فعال کرکے شہر میں مناسب جگہ پر نصب کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالات میں استعمال کیا جاسکے اس موقع پر ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس خلیل الله خان میونسپل کمشنر انیس الرحمن سیال انجینئر ۔شریف بلوچ یوسی چیئرمین اور خلیل احمد خان غوری بھی موجود تھے۔ میئر و چیف وارڈن نے ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس کو ھدایت جاری کیں کہ وہ سول ڈیفنس کو فوری طور پر فعال کرنے کے لئے اپنی تفصیلی رپورٹ میئر کو پیش کریں تاکہ سول ڈیفنس کو میرپورخاص میں فوری فعال کیا جاسکے اور دفتری ریکارڈ کو مینٹینڈ رکھیں اور صفائ ستھرائ کا خاص خیال رکھیں اس سلسلے میں انھوں نے سول ڈیفنس کو فعال کرنے کے سلسلے میں اقدامات کرنے پر ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس خلیل الله خان کی تعریف کی اس موقع پر میونسپل کمشنر اور خلیل احمد خان غوری بھی موجود تھے۔یاد رھے کہ جناب مرحوم زاہد حسین میمن ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس کے بعد سول ڈیفنس بلڈنگ کا یہ پہلا دورہ ھے جسے میئر جناب عبدالرؤف غوری نے کیا میئر عبدالرؤف غوری کو یہ اعزاز حاصل ھے کہ وہ سول ڈیفنس میرپورخاص کے پہلے چیف وارڈن ہیں۔یاد رھے اس وقت سول ڈیفنس کی عمارت جو اہم تنصیبات میں آتی ھے بجلی پانی ٹیلیفون کی سہولت سے محروم ھے اور وارڈن سروس کے لئے کوئ گاڑی بھی نہیں ھے