سید کمیل حیدر شاہ کی صدارت میں محرم الحرام کی تیاریوں پر اجلاس منعقد
سید کمیل حیدر شاہ کی صدارت میں محرم الحرام کی تیاریوں پر اجلاس منعقد
سکھر(بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی )ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ کی صدارت میں محرم الحرام کے دوران زائرین کی سیکورٹی، امن و امان، صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کے انتظامات پر ڈسٹرکٹ کاؤنسل حال سکھر میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران، مذہبی رہنماؤں اور سماجی شخصیات اور سکھر پریس کلب کے فنانس سیکرٹری لالا شہباز پٹھان نے شرکت کی۔ ایس ایس پی سکھر اظہر مغل نے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں شیعہ علماء اور تاجر رہنماؤں نے زائرین کے لیے رہائش، ٹریفک اور طبی سہولیات کے منصوبوں پر تجاویز پیش کیں، پریس کلب سکھر کے فنانس سیکرٹری لالا شہباز پٹھان نے میڈیا کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پولیس اور رضاکاروں کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، خاص کر امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر نگرانی بڑھائی جائے گی۔ میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل مشترکہ طور پر صفائی مہم چلائیں گی۔ روہڑی-سکھر روٹس پر متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا تاکہ زائرین کی آمدو رفت میں آسانی ہو۔ ایمرجنسی کے لئے میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں گے، جن ڈسٹرکٹ کاؤنسل سکھر کی جانب سے فراہم کردہ طبی سازوسامان شامل ہوگا۔ چئیر مین سکھر ڈسٹرکٹ کاؤنسل سید کمیل حیدر شاہ نے زور دیا کہ محرم کے مقدس ایام میں تمام اداروں کو باہمی تعاون سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ڈسٹرکٹ کونسل زائرین کی خدمت کو اولین ترجیح دے گی اور کسی بھی قسم کی کمی کی صورت میں فوری اقدامات کیے جائیں گے۔