سکھر سیپکو اولڈ سکھر سب ڈویژن میں ناجائز ڈیٹیکشنز کا سلسلہ جاری، بل دینے والے صارفین بھی پریشان
سکھر سے خبر دے رھے ھیں ھمارے بیورو چیف ۔۔۔سید نصیر حسین زیدی۔ جی زیدی کیا اپ ڈیٹ دے رھے ھو
سکھر سیپکو اولڈ سکھر سب ڈویژن میں ناجائز ڈیٹیکشنز کا سلسلہ جاری، بل دینے والے صارفین بھی پریشان
سکھر سے) — سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کے زیرِ انتظام اولڈ سکھر سب ڈویژن میں بجلی کے صارفین کو ناجائز ڈیٹیکشن بلز اور زائد ادائیگیوں کے نام پر شدید پریشان کیا جا رہا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدگی سے بجلی کے بل جمع کرواتے ہیں، اس کے باوجود اُن پر ناجائز ڈیٹیکشن لگا کر اضافی رقوم وصول کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، واپڈا کی مقامی ٹیمیں بجلی چوری روکنے کے بجائے غریب صارفین کو نشانہ بنا رہی ہیں، جب کہ اصل چوروں — جن میں کنڈا سسٹم سے مستفید ہونے والے بااثر افراد اور ایس ڈی او اور واپڈا ملازمین شامل ہیں — کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ لاکھوں روپے ماہانہ کی منتھلی وصول کر کے واپڈا ملازمین چوری کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔
عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے اور ان صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو پابندی سے اپنے بل ادا کر رہے ہیں لیکن پھر بھی ناجائز طور پر ہراساں کیے جا رہے ہیں۔