November 17, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)اللہ کے دین کی خدمت اور عوامی فلاح و بہبود میری زندگی کا مشن ہے

IMG-20250617-WA0275

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)اللہ کے دین کی خدمت اور عوامی فلاح و بہبود میری زندگی کا مشن ہے
وائٹل گروپ کا تن، من دھن سب اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر قربان ہے
ان خیالات کا اظہار وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد نے ملٹی پرپز ہال کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت میڈیا کے نمائندوں سے کیا سادہ مگر پور وقار تقریب میں علماء کرام تاجر برادری اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت کی
حاجی سعید احمد نے مزید کہا کہ علماء کرام ہمارے سروں کا تاج ہے ان کی رہنمائی میرے لیے مشعل راہ ہے اللہ کے دیے ہوئے مال سے خرچ کرنا احسان نہیں بلکہ اللہ کا یہ احسان ہے کہ اس نے ہمیں مال بھی دیا اور اسے خرچ کرنے کی توفیق اور سعادت بھی عطا کی انشاءاللہ ملٹی پرپز ہال میں وائٹل گروپ اپنی ذاتی جیب سے مثالی عید گاہ اور جنازہ گاہ تیار کرے گا ۔