اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافائل گروسی نے آج پیر کے روز کہا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران
اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافائل گروسی نے آج پیر کے روز کہا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی نطنز جوہری تنصیب گاہ میں یورینیم کی افزودگی کے زیر زمین حصے پر براہ راست حملے کی کوئی علامات نہیں ملیں۔
گروسی نے آئی اے ای اے کے ایک غیر معمولی بورڈ اجلاس میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا، ’’پائلٹ فیول افزودگی پلانٹ اور مرکزی افزودگی پلانٹ کے زیر زمین ہال پر کسی حملے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’تاہم اس ہال کو بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ سے وہاں موجود سینٹری فیوجز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔‘‘