ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کا تعزیتی اجلاس ہوا جس کی صدارت صدر ڈاکٹر عارف رضا ملک
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کا تعزیتی اجلاس ہوا جس کی صدارت صدر ڈاکٹر عارف رضا ملک نے کی اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے سابق وزیر راجہ محمد یاسین خان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی گئی نائب صدر محمد جمیل اختر چوہدری نے اسلام آباد سے بذریعہ ٹیلی فون اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں نواب ظفر علی ناگرا حاجی اصغر علی بھٹی ڈاکٹر ذوالفقار قریشی ایم آصف قمر حافظ ثاقب محمود عبدالرشید یوسفی عرفان کھوکھر ملک لطیف چوہان چوہدری تنویر چوہدری زاہد زیدی شیخ ارسلان یوڈی منور محمود قریشی زاہد حسین انجم سمیت دیگر دوست احباب نے شرکت کی