November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے

IMG-20250616-WA0606

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی کوششوں سے ” تھل موٹروے” ۔ کی منظوری ہو چکی ہے جو کہ اہلیان تھل کے لیے بہت بڑی مبارکباد کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک گل اصغر خان بگھور نے “ تھل موٹروے “ منظور کروا کر اہلیان تھل کے دل جیت لیے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھل موٹروے ( گل اصغر بگھور روڈ ) درحقیقت تھل کی ہزاروں سالہ تاریخ کا پہلا موٹروے اور پہلا میگا پروجیکٹ ہے ۔ انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور نے کہا کہ
تمام اہلیان تھل کو تھل کی ہزاروں سالہ تاریخ کا پہلا موٹروے مبارک ہو۔ ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور کے مطابق تھل کی ہزاروں سالہ تاریخ کا پہلا میگا پروجیکٹ جو 12 ارب 37 کروڑ اور 50 لاکھ کی خطیر رقم سے منظور کروا دیا گا ہے ۔ انشاللہ یہ روڈ قائد آباد سے شروع ہو کر براستہ آدھی کوٹ رنگپور بگھور اور نورپور شہر تک جائے گا ۔ جو کہ تھل کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بدل دے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات، ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور اپنے حلقہ ء نیابت کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں ۔ انشاءاللہ عوامی خوشحالی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا ۔