سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) نامورقلمکارہ، ساجدہ چوہدری بطور جنرل سیکرٹری خواتین ونگ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز نامزد
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) نامورقلمکارہ، ساجدہ چوہدری بطور جنرل سیکرٹری خواتین ونگ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز نامزد ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ساجدہ چوہدری کا شمار نامور قلم کاروں میں ہوتا ہے ۔ آپ سرگودھا کی قابل فخر بیٹی ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ انہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سات سال قبل آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ وابستگی اختیار کر کے اس کے لیے بھرپور کام کیا اور علمی و ادبی حلقوں میں نامور ہوئیں۔ آپ سماجی، علمی، ادبی اور صحافتی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں۔ اب انہوں نے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کےساتھ وابستگی اختیار کر لی ہے ۔ علمی ، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے ساجدہ چوہدری کی انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ساتھ وابستگی کو نہایت خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے ۔ دریں اثناء انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز خواتین ونگ کی نو منتخب جنرل سیکرٹری ساجدہ چوہدری نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میں نے سات سال قبل سر زبیر احمد انصاری کی زیر سرپرستی آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ وابستگی اختیار کر کے اس کے لیے بھرپور تنظیمی کام کیا ۔ اب کیونکہ گرانقدر محترم المقام جناب زبیر احمد انصاری چیئرمین انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز کی زیر نگرانی نہ صرف ملک بھر کے بلکہ بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے نامور قلم کاروں، ادیبوں، مصنفوں، صحافیوں اور لکھاریوں کی یہ تنظیم قائم ہو چکی ہے ۔ انشاءاللہ ہمارا یہ ادبی سفر بہت خوبصورت انداز میں گزرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں مرکزی صدر خواتین ونگ محترمہ ثمینہ طاہر بٹ اور دیگر تنظیمی عہدیداران اوار راکین کی اس عزت افزائی پر شکر گزار ہوں ۔ انشاءاللہ لکھاریوں کے لیے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا اور ہم انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی تنظیمی فعالیت کے لیے سب مل کر بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ ساجدہ چوہدری نے مزید کہا کہ مجھے ہمیشہ محترم زبیر احمد انصاری، ثمینہ طاہر بٹ ،فاطمہ خان شیروانی، ریحانہ عثمانی اور ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کی بھرپور سرپرستی رہی ہے اور مجھے جو ان سب کی طرف سے عزت و پیار ملا ہے وہ میں کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔