خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک محمد صابر وڈھل پرائیویٹ سکولز مینیجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے سئنیر نائب صدر نامزد،
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک محمد صابر وڈھل پرائیویٹ سکولز مینیجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے سئنیر نائب صدر نامزد، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ صدر (پی ایس ایم اے) ضلع خوشاب نے ملک محمد صابر وڈھل کو سینئر نائب صدر ضلع خوشاب نامزد کرتے ہوءے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔ نومنتخب سئینر نائب صدر ضلع خوشاب ملک محمد صابر وڈھل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ انشاءاللہ! میں اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے سر انجام دینے کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے ضلعی صدر پی ایس ایم اے ضلع خوشاب ملک عصمت نواز اور دیگر عہدیداران کا ممنون ہوں کہ مجھے اس عہدہ کے لائق سمجھا۔ انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ یہ تحصیل نورپورتھل کا اعزاز ہے اور انشاءاللہ اس اعزاز کا مان رکھیں گے۔